قرض

قرض پر نفع لینا

فتوی نمبر :
84935
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض پر نفع لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عبد اللہ اور ابراہیم نے مل کر بیچنے کی غرض سے ایک پلاٹ خریدا، جس کی کل قیمت چو دہ لاکھ پچاس ہزار (1450000 ) روپے تھی، جو ہمیں دس (10) مہینوں میں ادا کرنی تھی، ہم نولاکھ پچاس ہزار (950000) روپے ادا کر چکے ہیں ، اب وقت پر ادانہ ہونے کی وجہ سے ہم دونوں نے مل کر ایک تیسرے شخص ( عبد الخالق) سے پانچ لاکھ (500000) روپے بطورِ قرض لیے ، لیکن ہم سے عبد الخالق نے کہا کہ اگر تم نے دو (2) مہینوں میں پیسے ادا کر دیے تو ٹھیک، ورنہ میں ابتداء سے پلاٹ کے منافع میں آپ کے ساتھ شریک ہو جاؤں گا، اب پلاٹ کی قیمت انیس لاکھ (1900000) روپے ہو چکی ہے، لیکن ہم دونوں (عبد اللہ اور ابراہیم) نے عبد الخالق کو کہا کہ جب ہم نے پلاٹ خریدا ، تو اس کی قیمت چودہ لاکھ پچاس ہزار (1450000 ) روپے تھی ، اب انیس لاکھ (1900000) روپے ہے، تو آپ ابتداء سے نہیں، بلکہ انیس لاکھ (1900000) روپے کے بعد جتنی قیمت بڑھے گی، اس میں شریک ہوں گے، کیا عبد الخالق کا یہ مطالبہ شریعت کی رو سے جائز ہے ؟ اور ہم عبد الخالق کے اس مطالبہ کا انکار کرتے ہیں، تو کیا ہمیں اسے منع کرنے کا حق ہے ؟ وضاحت فرمادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعتہً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا ہو ، اس طور پر کہ مسمی عبد الخالق نے سائل اور اس کے دوسرے پارٹنر کو قرض دینے کے دو (2) ماہ بعد واپسی نہ کرنے کی صورت میں یہ شرط لگائی ہو کہ اگر تم نے میری رقم واپس نہیں کی، تو میں ابتداء سے اس پلاٹ کے منافع میں شریک ہو جاؤں گا,شرعاً درست نہیں، اور مسمی عبد الخالق مذکور پلاٹ کے منافع میں شریک بھی نہیں ہوا، اسے فقط اپنی دی ہوئی رقم پانچ لاکھ (500000) روپے تک واپس لینے کا حق حاصل ہے، اس سے زیادہ کا مطالبہ قرض پر نفع ہونے کی وجہ سے سود کے زمرے میں آتا ہے، جو شرعاً جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: (وأما) الذي يرجع إلى نفس القرض: فهو أن لا يكون فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة، على أن يرد عليه صحاحا، أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن قرض جر نفعا» ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا، وعن شبهة الربا واجب هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض اھ (7/ 395)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمرفاروق شیخ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84935کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات