مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ قرآن مجید کو تیس پاروں کی صورت میں کس نے ترتیب دیا ہے؟ کیا یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کیا ہے؟ یا پھر کسی اور نے اور میں نے یہ بھی سنا ہے کہ اس کو عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں کسی نے بچوں کے لئے آسانی کی خاطر اس طرح ترتیب دی ہے، جواب دے کر ممنون ومشکور فرمائیں۔
قرآن کریم کو تیس پاروں میں تقسیم کرنے کے متعلق بعض مفسرین کی رائے یہ ہے کہ یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں ہوئی تھی، جبکہ دیگر اہل علم کی رائے یہ ہےکہ تقسیم صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے دور کے بعد تعلیم کی سہولت کے لئے کی گئی ہے۔
ففی مناهل العرفان في علوم القرآن: تجزئة القرآن: كانت المصاحف العثمانية مجردة من التجزئة التي نذكرها كما كانت مجردة من النقط والشكل. ولما امتد الزمان بالناس جعلوا يفتنون في المصاحف وتجزئتها عدة تجزئات مختلفة الاعتبارات. فمنهم من قسم القرآن ثلاثين قسما وأطلقوا على كل قسم منها اسم الجزء بحيث لا يخطر بالبال عند الإطلاق غيره حتى إذا قال قائل: قرأت جزءا من القرآن تبادر إلى الذهن أنه قرأ جزءا من الثلاثين جزءا التي قسموا المصحف إليها. وجرى على ذلك أصحاب الربعات إذ طبعوا كل جزء نسخة مستقلة ومجموع النسخ الجامعة للقرآن كله يسمونه ربعة ويوجد من هذا القبيل أجزاء مستقلة بالطبع بأيدي صغار التلاميذ في المدارس وغيرهم. (1/ 409)۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0