السلام علیکم !
والد کا انتقال 2019 میں ہوا ،ہم تین بہنیں ہیں ،ایک کی شادی ہو چکی ہے والد کی زندگی میں، عدت کے بعد والدہ کو دفتر کی طرف سے ایک کروڑ روپے دئیے گئے ”کچن چلانے کی مد میں “اس وقت ہم دو بہنیں والدہ کی کفالت میں ہیں،تو معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پیسوں میں کس کس کا حصہ ہے ؟نیز والد کے دفتر میں کسی قسم کی پی ایف یا گریجوٹی وغیرہ کی کوئی پالیسی نہیں تھی، اب یہ بتا دیں فتوے کے طور پرکہ یہ پیسے کس طرح تقسیم ہوں گے اور کون کون حصہ دار ہیں؟
واضح ہو کہ کسی شخص کے فوت ہوجانے کے بعداسکی کمپنی یا سرکار کی طرف سے بطورِ تعاون اور امداد ملنے والی رقم ان ورثاء کی ملکیت شمار ہوتی ہے، جن کے لیے یہ جاری کی جائے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم کے دفتر کی طرف سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم واقعۃً صرف کچن چلانے یا تعاون کی مد میں والدہ کو بطورِ امدادی گئی ہو، اور یہ رقم ان کی تنخواہ، پنشن، پی ایف یا گریجوٹی وغیرہ کا حصہ نہ ہو، بلکہ بطورِ ہبہ (گفٹ) صرف مرحوم کی بیوہ اور اولاد کو دی گئی ہو تو یہ رقم مرحو م کی بیوہ اور اور اسکے زیر کفالت اولاد کی ملکیت ہے، جو مرحوم کا ترکہ شمار کرکے اس کے شرعی ورثاء کے درمیان تقسیم نہیں ہوگی۔
کما فی الھندیۃ: لا یثبت الملک للموھوب لہ الا بالقبض ھو المختار،ھکذا فی الفصول العمادیۃ الخ (کتاب الھبۃ، ج: 4، ص: 378،ط: ماجدیہ)۔
وفی الدر المختار: (و تتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (و لو الموھوب لہ شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ) و الأصل أن الموھوب إن مشغولا بملک الواھب منع تمامھا و إن شاغلا الخ
وفی رد المحتار تحت: (قولہ بالقبض) فیشترط القبض قبل الموت و لو کانت فی مرض الموت للاجنبی کما سبق فی کتاب الوقف کذا فی الھامش (قولہ بالقبض الکامل ) و کل الموھوب لہ رجلین بقبض الدار فقبضاھا جاز خانیہ الخ (کتاب الھبۃ، ج: 5، ص: 690، ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی التاتارخانیۃ: لا یثبت الملک فی الھبۃ بالعقد قبل القبض عندنا و قال مالکؒ یثبت الخ (إلی قولہ) قد ذکرنا ان الھبۃ لا تتم الا بالقبض (باب ما یجوز من الھبۃ، ج: 4، ص: 421، ط: رشیدیہ)۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0