احکام وراثت

شیعہ مسلک اختیار کرنے والے بیٹے کی حق میں وصیت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
85522
| تاریخ :
2025-08-23
معاملات / ترکات / احکام وراثت

شیعہ مسلک اختیار کرنے والے بیٹے کی حق میں وصیت کرنے کا حکم

السلام علیکم !میرے چچا جو پہلے سُنّی تھے، اُن کی پہلی بیوی اور پانچ بچے ہیں، جو اب بھی سُنّی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، چچا نے اپنی پہلی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی ہے، جس عورت سے اُنہوں نے شادی کی ہے، وہ شیعہ ہے، شادی کے بعد چچا نے اپنا مسلک تبدیل کر کے شیعہ مسلک کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے،میرے مرحوم داداابو نے جو جائیداد میرے چاچو کےنام وصیت کی تھی، وہ چاچو کو ملے گی یا انکے بچوں کو اس معاملے میں رہنمائی کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وصیت شریعت مطہرہ کی رو سے صرف غیر وارث کے لئے معتبر ہوتی ہےاور بیٹا چونکہ وارث ہے،اس لئے بیٹے کے حق میں وصیت درست نہیں،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے دادا نے سائل کے چچا کے حق میں جو وصیت کی ہے،وہ وارث کے حق میں ہونے کی وجہ سے شرعاً معتبر نہیں،چنانچہ سائل کے دادا نے بوقتِ وفات اپنے ترکہ میں جو کچھ چھوڑا ہے،وہ اصولِ میراث کے مطابق دادا مرحوم کے تمام ورثاء میں حسبِ حصص شرعی تقسیم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: عن عمرو بن خارجة أن النبي صلى الله عليه و سلم خطبهم وهو على راحلته . وإن راحلته لتقصع بجرتها . وإن لغامها ليسيل بين كتفي قال : ( إن الله قسم لكل وارث نصيبه من الميراث الحدیث( باب لاوصیۃ لوارث، ج 2، ص 905، ط: قدیمی)۔
و فی الدر المختار: (و ھی ) علی ما فی المجتبٰی اربعۃ اقسام ( واجبۃ بالزکاۃ ) و الکفارۃ ( الی قولہ ) (و الا فمستحبۃ ) و لا تجب للوالدین و الأقربین لأن آیۃ البقرۃ منسوخۃ بآیۃ النساء الخ
و فی الشامیۃ تحت (قولہ و لا تجب الخ ) ( الی قولہ ) أخرج البخاری فی صحیحہ عن عطاء و ابن عباس قال کان المال للولد، فکانت الوصیۃ للوالدین فنسخ اللہ ذلک بأحب، فجعل للذکر مثل حظ الانثیین، و جعل للوالدین لکل واحد منھما السدس، و روی فی السنن مسنداً إلی ابی أمامۃ قال: سمعت رسول اللہ ﷺ یقول (إن اللہ أعطی کل ذی حق حقہ فلا وصیۃ لوارث) أخرجہ الترمذی و ابن ماجۃ الخ (کتاب الوصایہ، ج 6، ص 648، ط: ایچ ایم سعید )۔
و فی الفتاوى الهندية :ثم تصح الوصية لأجنبي من غير إجازة الورثة، كذا في التبيين و لاتجوز بما زاد على الثلث إلا أن يجيزه الورثة بعد موته وهم كبار ولا معتبر بإجازتهم في حال حياته، كذا في الهداية ... ولا تجوز الوصية للوارث عندنا إلا أن يجيزها الورثة. ( کتاب الوصیۃ، ج 6، ص 90، ط : ماجدیۃ )۔
و فی السراجی :والمانع من الارث الاربعۃ ( الی قولہ ) والقتل الذی یتعلق بہٖ وجوب القصاص اوالکفّارۃ ( الی قولہ) واختلاف من الدینین ای اسلامًا وکفرًا الخ (فصل فی الموانع، ص 5،ط: قدیمی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85522کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات