احکام وراثت

وراثت کس کی جاری کی جاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
85579
| تاریخ :
2025-08-25
معاملات / ترکات / احکام وراثت

وراثت کس کی جاری کی جاتی ہے ؟

والدین کی بنائی گئی پراپرٹی بھی وراثت ہوتی ہے یا صرف دادا ، پڑدادا کی پراپرٹی وراثت ہوتی ہے؟ والدین کی بنائی گئی پراپرٹی کا انکی زندگی میں اور انکے وفات کے بعد تقسیم کا کیا حکم ہے؟ بیٹے اور بیٹی کے حصے کے حوالے سے بتائیے گا۔ دادا،پڑدادا سے آنے والی وراثت کی تقسیم کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ہر شخص کے انتقال کے بعداس کی چھوڑی ہوئی پراپر ٹی مال وجائیداد اس کا ترکہ قرار دیکر اسکے موجود ورثاء کے درمیان ان کے حصص شرعی کےمطابق تقسیم کرنا لازم ہوتاہے اور قریبی ورثاء کی موجودگی میں دور کے ورثاء میراث میں حصہ دار قرار نہیں پاتے،یعنی مرحوم کی اولاد کی موجوگی میں اولاد کی اولاد(پوتےوغیرہ)وراثت سے محروم رہتےہیں ،جبکہ والدین کی بنائی گی پراپرٹی پر زندگی میں انہیں بلا شرکت غیرے مکمل اختیار حاصل ہوتاہے،اولاد میں سے کسی کے لئے بھی ان سے حصہ داری کا دعوٰی کرتےہوئےتقسیم کا مطالبہ کرنا درست نہیں البتہ اگروہ اپنی رضامندی سے اپنی زندگی میں اپنی پراپرٹی اولاد میں تقسیم کرنا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار حاصل ہے البتہ ان کے انتقال کے بعد ان کے مال وجائیداد میں ہر ایک وارث اپنی شرعی حصے کے بقدر مالک ہوتاہےمورث کے انتقال کے بعد اگراس کےورثاء میں بیٹا ،بیٹی ہو تو ان میں مال وجائیداد” للذکر مثل حظ الانثیین“ کے طور پر تقسیم کیا جائےگا(یعنی بیٹے کو دوحصے اور بیٹی کوایک حصہ دیا جائےگا)۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکر مثل حظ الانثیین (سورۃ النساء، آیت نمبر 11)۔
کما فی البحر الرائق: و اما بيان الوقت الذى يجرى فيه الارث فنقول هذا فصل اختلف المشايخ فيه قال مشايخ العراق الارث یثبت فی آخر جزء من اجزاء حياة المورث و قال مشایخ بلخ الارث یثبت بعد موت المورث الخ (كتاب الفرائض، ج: 8 ، ص: 488 ، ط: الماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار: و هل ارث الحی من الحى ام من الميت؟ المعتمد: الثانی شرح وهبانية الخ
وفی رد المحتار: تحت: (قوله و هل ارث الحی من الحى الخ) ای قبيل الموت فی آخر جزء من اجزاء حياته، و الاول قول زفر و مشایخ العراق، و الثانی قول الصاحبين، الخ (كتاب الفرائض، ج: 6 ، ص: 75 ، ط: ایچ-ایم-سعید)۔
وفی الدر المختار : (و تتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ) الخ (کتاب الھبۃ، ج : 5 ، ص : 690 ، ط : ایچ-ایم-سعید)۔
وفی الھندیۃ : لا یثبت الملک للموھوب لہ الا بالقبض ھو المختار ھکذا فی الفصول العمادیۃ الخ (کتاب الھبۃ ، ج : 4 ، ص : 378 ، ط : ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85579کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات