قرض

کسی کو قرض دلوانے پر کمیشن لینا

فتوی نمبر :
85616
| تاریخ :
2025-08-26
معاملات / مالی معاوضات / قرض

کسی کو قرض دلوانے پر کمیشن لینا

اگر کوئی شخص (الف) دوسرے شخص (ب) کیلئے کسی تیسرے شخص / حکومت (ج) سے 15 لاکھ قرض دلوادے ، اور شخص (ب) اس قرض کو شخص (ج) کو قسطوں میں ادا کرےگا ، تو کیا شخص (الف) کیلئے اس پر کمیشن لینا جائز ہے ؟ واضح رہے کہ الف کے بغیر ب کو قرض نہیں ملتا یعنی الف کی کوشش کی بدولت ہی قرض ملتی ہے۔
شکریہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعت مطہرہ میں حلال اور جائز معاملات میں اپنے خدمات کے بدلے کمیشن کےنام پرکوئی معاوضہ یا اجرت وصول کرنا درست ہے،بشرطیکہ وہ خدمات اس طرح ہوں کہ اس کے لئے عملا بھی بھاک دوڑ کرکے اور محنت کرنی پڑے ورنہ محض سفارش کرنے یا ضامن بننے کی وجہ سے کمیشن لینا جائز نہ ہوگا، لہذا صورت مسئولہ میں شخص (الف ) دوسرے شخص (ب)کو جو قرض دلواتاہے،اگر وہ سودی قرض نہ ہواور (الف) نے عملا اس قرض دلوانے میں اپنا کردار اداکیا ہو اس طوپر کہ اس عمل پر اس کا وقت یا مال صرف ہوا ہو ،تو ایسی صورت میں شخص (الف ) کےلئے قرض دلوانے پر مقررہ یا معروف کمیشن لینا شرعا جائز اور درست ہوگا ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم :عن جابر قال لعن رسول اللہ ﷺ اٰکل الربا و موکلہ و کاتبہ و شاھدہ و قال ھم سواء (ج:2،ص:27،ط:قدیمی کتب خانہ)
وفی ردالمختار:و في الحاوي:سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار،فقال:أرجوأنه لا بأس به و إن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل و كثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام(ج:6،ص:63،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85616کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات