احکام وراثت

بیٹیاں جو زندگی میں باپ سے لاتعلق رہیں ان کی وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
85815
| تاریخ :
2025-09-02
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹیاں جو زندگی میں باپ سے لاتعلق رہیں ان کی وراثت کا حکم

محترم مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں آپ کی خدمت میں ایک شرعی مسئلہ کے بارے میں رہنمائی کے لئے حاضر ہوا ہوں،میرا بھائی طارق عبداللہ وفات پا چکا ہے، تقریباً 10 سال قبل اُس کی بیوی نے اُسے خود چھوڑ دیا تھا اور عدالت سے خلع لے لیا تھا، اُس وقت اُن کی دو بیٹیاں تھیں، جو چھوٹی تھیں، خلع کے بعد اُس کی بیوی نے دوسری شادی کر لی اور اُس کے بعد نہ وہ اور نہ ہی بچیاں کبھی میرے بھائی سے ملنے آئیں، صرف میرے بھائی کی آخری وقت میں بچیاں ملنے آئی تھیں،اب سوال یہ ہے کہ:1 کیا خلع لینے کے بعد، میرے مرحوم بھائی کی سابقہ بیوی کا اُس کی جائیداد میں کوئی شرعی حصہ بنتا ہے؟2 اور کیا اُن کی بیٹیوں کو وراثت میں حصہ ملے گا، اگرچہ وہ اپنے والد سے تعلق نہیں رکھتی تھیں؟ براہِ کرم اس مسئلے پر قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی فتویٰ جاری فرمائیں ،تاکہ ہم صحیح طریقے سے وراثت کی تقسیم کر سکیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی بھابھی کا عدالتی خلع کی مکمل تفصیل ذکر نہیں کی کہ کس بنیاد پر اس نے خلع لیا تھا، اگر اس نے شوہر ( سائل کے بھائی ) کی رضامندی سے خلع لیا ہو،اور پھر عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کیا ہو،تو شرعاً بھی یہ خلع درست ہو کر اس کا کسی اور جگہ نکاح کرنا درست منعقد ہوا ہے،لہذا اس صورت میں وہ سائل کے مرحوم بھائی کے ترکہ میں حصہ دار نہ گی،تاہم سائل کے بھائی کی دونوں بیٹیاں اگر چہ والد سے لاتعلق رہیں،تب بھی شرعاً وہ اپنے والدِ مرحوم کے ترکہ میں دیگر ورثاء کی طرح حصہ دار ہو نگی ،لہذا ان کو شرعاً ان کا حق دینا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القران للجصاص: ((و لا یحل لکم أن تأخذوا مماۤ اٰتیتموھن شیئا إلا أن یخافا الّۤا یقیما حدود اللہ))و لا خلاف بین فقہاء الأمصار فی جوازہ دون السلطان و کتاب اللہ یوجب جوازہ و ھو قولہ تعالیٰ ((فلا جناح علیھما فیھما افتدت بہ)) فاباح الأخذ منھا بتراضیھما من غیر السلطان و قول النبیﷺ لإمرأۃ ثابت بن قیس أتردین علیہ حدیقتہ فقالت نعم فقال للزوج خذھا و فارقھا یدل علی ذالک أیضاً لأنہ لو کان الخلع إلی السلطان شاء الزوجان أو أبیا اذا علم أنھما لایقیمان حدود اللہ لم یسئلھما النبی ﷺ عن ذالک و لا خاطب الزوج بقولہ اخلعھا بل کان یخلعھا منہ و یرد علیہ حدیقتہ و ان ابیا أو واحد منھما کما لو کانت فرقۃ المتلاعنین الی الحاکم لم یقل للملاعن خل سبیلھا بل فرق بینھما کما روی سھل بن سعد أن النبی ﷺ فرق بین المتلاعنین الخ( باب الخلع،ج 1، ص 395، ط: سہیل اکیڈمی لاہور پاکستان)۔
و فی البسوط للسرخسی : ( قال )و الخلع جائز عند السلطان و غیرہ لانہ عقد یعتمد التراضی کسائر العقود و ھو بمنزلۃ الطلاق و للزوج ولایۃ إیقاع الطلاق و لھا ولایۃ إلتزام العوض الخ ( باب الخلع، ج 6، ص 173، ط: ادارۃ القران )۔
و فی التاتارخانیۃ: في الملخص و الايضاح: الخلع عقد يفتقر إلى الإيجاب والقبول يثبت الفرقة ويستحق عليها العوض الخ ( كتاب الطلاق، الفصل السادس العشر في الخلع، ج:3، ص:28، ط: دار الكتب العلمية )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85815کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات