احکام وراثت

ترکہ کے مکان کی تقسیم میں بیٹوں کی تعمیر پر خرچ کردہ رقم کاحکم

فتوی نمبر :
85920
| تاریخ :
2025-09-06
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کے مکان کی تقسیم میں بیٹوں کی تعمیر پر خرچ کردہ رقم کاحکم

السلام علیکم !جناب! میرے دادا مرحوم کا ایک گھر ہے جس میں میرےتین (3) چچا اورایک(1) تایا 18سال سے رہ رہے ہیں، دادا اور دادی کی وفات کو بھی چھ (6)سال گزر گئے ہیں، اب میرے والد صاحب نے اپنا حصہ مانگا ہے تو تایا اور چچا کہہ رہے ہیں کے دادا نے جب مکان بنایا تو اس میں ان کے بھی کچھ پیسے لگے تھے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ پیسے کاٹ کر وراثت کی تقسیم ہو ،اس کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کے تایا اور چچاؤں نے اگر اپنے والد کے مکان کی تعمیر پر رقم خرچ کرتے وقت قرض یا واپسی کی صراحت نہیں کی تھی تو یہ رقم بطورِ تبرع واحسان کے شمار ہوگی، اس صورت میں سائل کے تایا اور چچاؤں کو والد کے ترکہ میں سے مذکور رقم نہیں ملے گی۔البتہ اگر بطور قرض یا واپسی کی صراحت کے ساتھ دی ہو تو اس صورت میں سائل کے دادامرحوم کے ترکہ میں سے مذکور رقم منہاکرنے کے بعدبقیہ ترکہ تمام ورثاء میں بقدر حصص ِ شرعی تقسیم کیا جائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی العقود الدریۃ: المتبرع ‌لايرجع بما تبرع به على غيره، كما لو قضى دين غيره بغير أمره الخ (کتاب المداینات ج: 2، ص:248 ،ط:حقانیہ)۔
وفی الدر المختار: (ثم) تقدم (دیونہ التی لھا مطالب من جھۃ العباد ) و یقدم دین الصحۃ علی دین المرض إن جھل سببہ و إلا فسیان الخ
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ و یقدم دین الصحۃ) ھو ما کان ثابتاً بالبینۃ مطلقاً أو با لإقرار فی حالۃ الصحۃ الخ (کتاب الفرائض ج: 6 ، ص: 760 ، ط: سعید )
وفی الھندیۃ: لیس لہ حق الرجوع بعد التسلیم فی ذی الرحم المحرم الخ (الباب الخامس الرجوع فی الھبۃ ج:4 ، ص: 386 ، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85920کی تصدیق کریں
0     40
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات