احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم بصورتِ مناسخہ

فتوی نمبر :
86172
| تاریخ :
2025-09-17
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم بصورتِ مناسخہ

السلام علیکم ورحمت الله وبرکاتہ محترم مفتی صاحب! عرض یہ ہے کہ ہمارے ہاں ایک میراث کا مسئلہ پیش آیا ہے، براہ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کی شرعی تقسیم تحریر فرما د یں۔ تفصیل درج ذیل ہے: واقعہ کی ترتیب 1. مرحوم اشرف علی (اصل میت) کا انتقال ہوا۔ اس وقت ورثاء درج ذیل تھے: دو بیٹے: (1) جاوید، (2) خالد چھ بیٹیاں:1. نعیم النساء۔2. زیب النساء۔3. مہرانساء۔4. جنت5. خالدہ۔6. ارم ، سن 2015 میں بیٹا خالد فوت ہوگیا، اس کی کوئی اولاد نہ تھی، بیوہ نے بعد میں دوسری جگہ نکاح کرلیا،پھر دوسرا بیٹا جاوید مارچ 2025 میں فوت ہوا،اس کے ورثاء یہ ہیں: بیوی ، چار بچے:1. محمد شاہ زین۔2. محمد شاہ ویز۔3. انابیہ۔4. عنایہ (جو والد کی وفات کے بعد پیدا ہوئی ہے) 4. مرحوم اشرف علی کی میراث ابھی تک تقسیم نہیں ہوئی۔ محترم مفتی صاحب! براہ کرم یہ بتائیں کہ: 1. مرحوم اشرف علی کی میراث شرعی اصولوں کے مطابق کس طرح تقسیم ہوگی؟ 2. ہر وارث کا حصہ فیصد یا رقم کی صورت میں کتنا ہوگا؟ جبکہ میراث میں ایک گھر ہے جس کی قیمت 80لاکھ روپے ہیں ۔ 3. جاوید کی بیوی اور بچوں کا ملا کر مکمل کتنا حصہ بنتا ہے؟بینوا توجروا جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مرحوم اشرف علی کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد سونا ،چاندی ، زیوارات، نقد رقم اور ہر قسم کا سامان چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کے کل تین ہزار اٹھ سو چالیس (3840) حصے بنائیں جائیں،جن میں ہر بیٹی کو چار سو چھپن(456) ،بہو( خالد مرحوم کی بیوی ) کو ایک سو بانوے (192)،بہو (جاوید مرحوم کی بیوی) کو ایک سو چودہ (114 )،پوتے ( جاوید مرحوم کے ہر بیٹے ) کو دو سو چھیا سٹھ ( 266)،اور ہر پوتی ( جاوید مرحوم کی ہر بیٹی ) کو ایک سو تینتیس ( 133) حصے دیے جائیں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86172کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات