احکام وراثت

مرحوم کی ایک بیوہ. ماں باپ اور بہن بھائیوں میں ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
86583
| تاریخ :
2025-09-24
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مرحوم کی ایک بیوہ. ماں باپ اور بہن بھائیوں میں ترکہ کی تقسیم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میرے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے، ان کے ورثاء میں ان کے والدین، بہن بھائی اور میں بیوہ موجود ہوں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ مرحوم کے ترکہ میں میرا کتنا حصہ بنتا ہے؟ اور میرے سامانِ جہیز اور حقِ مہر جو کہ ( چار تولہ سونا، ایک تولہ رخصتی کے اور تین تولہ مؤجل عند الطلب لکھا ہوا ہے )اس کا کیا حکم ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے موقع پر باہمی رضامندی سے جو حقِ مہر طے ہوجائے تو اس کی ادائیگی شوہر پر لازم ہوتی ہے، چنانچہ اگر سائلہ کے شوہر نے پورے حقِ مہر کی ادائیگی نہ کی ہو اور نہ ہی سائلہ نے معاف کیا ہو تو تقسیمِ ترکہ سے قبل دیگر قرضہ جات کی طرح مذکور حقِ مہر کی ادائیگی بھی لازم ہے، جہاں تک سامانِ جہیز کا تعلق ہے تو چونکہ عام طور پر لڑکی کے والدین اور قریبی رشتہ داروں کی طرف سے یہ لڑکی کو بطورِ گفٹ دیا جاتا ہے، لہٰذا لڑکی ہی اس کی مالک ہوگی، چنانچہ سائلہ کو بھی اگر والدین یا قریبی رشتہ داروں کی طرف سے سامانِ جہیز بطورِ گفٹ دیا گیا ہو تو وہ اپنا سامانِ جہیز لینے میں حق بجانب ہوگی ۔
اس کے بعد واضح ہوکہ صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کے مرحوم شوہر کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیرمنقولہ مال و جائیداد، سونا چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان چھوڑا ہو، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعددیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ بیوہ کے مہر سمیت کوئی قرض واجب الاداء ہو تو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کی ایک تہائی ( 1/3) حد تک اس پر عمل کریں۔ اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بارہ (12) حصے بنائے جائیں ،جس میں سے مرحوم کی بیوہ کو تین(3) حصے، والدہ کو دو (2) حصے اور والد کو سات (7) حصے دیے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: فالمھر یتأکد بأحد معان ثلاثۃ الدخول و الخلوۃ الصحیحۃ و موت أحد الزوجین (إلی قولہ) و لأن المھر متی صار ملکا لھا بنفس العقد فالملک الثابت لإنسان لا یجوز أن یزول إلا بإزالۃ المالک أو بعجزہ عن الانتفاع بالملوک حقیقۃ إما لمعنی یرجع إلی المالک أو لمعنی یرجع إلی المحل و لم یوجد شئی من ذالک فلا یزول (إلی قولہ) و أما التأکد بموت أحد الزوجین فنقول لا خلاف فی أن أحد الزوجین إذا مات حتف أنفہ قبل الدخول فی نکاح فیہ تسمیۃ أنہ یتأکد المسمی سواء کانت المرأۃ حرۃ أو أمۃ لأن المھر کان واجبا بالعقد و العقد لم ینفسخ بالموت بل انتھی نھایتہ لأنہ عقد للعمر فتنتھی نھایتہ عند انتھاء العمر و إذا انتھی یتأکد فیما مضی و یتقرر بمنزلۃ الصوم یتقرر بمجئی اللیل فیتقرر الواجب و لأن کل المھر لما وجب بنفس العقد صار دینا علیہ و الموت لم یعرف مسقطا للدین فی أصول الشرع فلا یسقط شئ منہ بالموت کسائر الدیون (إلی قولہ) و إذا تأکد المھر بأحد المعانی التی ذکرناھا لا یسقط بعد ذالک إلخ۔ (فصل و أما بیان ما یتأکد بہ المھر، ج 2، ص 291۔295، ط: سعید)۔
و فی التاتارخانیۃ: و إذا مات الزوج و قد سمی لھا مھر فلورثتھا أن یأخذوا ذالک من ترکۃ الزوج إلخ۔ (الفصل المھر، ج 4، ص 203، ط: رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86583کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات