احکام وراثت

زندگی میں بچوں کے درمیان جائداد تقسیم کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

فتوی نمبر :
88204
| تاریخ :
2025-10-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں بچوں کے درمیان جائداد تقسیم کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

میرے والد اور والدہ الحمداللہ حیات ہیں۔ میرے والد کو اپنے باپ سے جو زمین حصے میں ملی ہے ،وہ اس زمین کو اپنی زندگی میں ہی اپنے چار بچوں(2 بیٹےاور 2 بیٹیاں) اور بیوی میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ آپ راہ نمائی فرمائیں کہ سب کا کتنا کتنا حصہ بنتا ہے اور میرے والد کا اپنا کتنا حصہ بنے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جس طرح چاہے جائز تصرف کرسکتا ہے ، اس کے ذمہ اپنی زندگی میں اپنا مال و جائیداد اولاد کے درمیان تقسیم کرنا لازم اور ضروری نہیں ہوتا ،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کےوالد کے ذمہ بھی اپنے والد سے ملنے والی مذکورہ زمین سمیت دیگر مال و جائیداد اپنے بچوں اور بچیوں میں تقسیم کرنا لازم اور ضروری نہیں ،اور نہ ہی وہ اپنی والدسے تقسیمِ جائیداد کا مطالبہ کرسکتے ہیں ، البتہ اگر سائلہ کے والد اپنی مرضی سے اپنا مال و جائیداد اپنے بچوں اور بچیوں میں تقسیم کرنا چاہے تو شرعاً ایسا کرنا بھی جائز اور درست ہے لیکن یہ تقسیم ِترکہ نہیں بلکہ ہبہ اور گفٹ شمار ہوگا، جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی کیلئے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر اور اپنی بیوی کو جوکچھ دینا چاہے وہ دیکر ،بقیہ رقم تمام اولاد ( بیٹوں ، بیٹیوں ) کے درمیان برابر تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کے حصہ پر باقاعدہ مالک و قابض بھی بنادے ،تاکہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعاً بھی درست اور تام ہوسکے ، تاہم اگر وہ اپنی اولاد میں سے کسی کو اس کی خدمت گزاری، محتاجگی یا دینداری وغیرہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلہ میں کچھ زیادہ دینا چاہے ، تو اس کا بھی اسے اختیار ہے ، مگر بلاوجہ کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکلیہ محروم نہ کرے ، کہ یہ گناہ کی بات ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: متی وقف حال صحتہ وقال علی الفریضۃ الشرعیۃ قسم علی ذکورھم وإناثھم بالسویۃ ھو المختار المقول عن الأخیار کما حققہ مفتی دمشق یحی ابن المنقار فی الرسالۃ المرضیۃ علی الفریضۃ الشرعیۃ إلخ۔
وفی رد المحتار تحت: ( قولہ کما حققہ مفتی دمشق إلخ ) أقول: حاصل ما ذکرہ فی الرسالۃ المذکورۃ أنہ ورد فی الحدیث أنہ ﷺ قال: (( سووا بین أولادکم فی العطیۃ و لو کنت مؤثرا أحدا لآثرت النساء علی الرجال )) رواہ سعید فی سننہ و فی صحیح مسلم من حدیث النعمان بن بشیر (( اتقوا اللہ و اعدلوا فی أولاکم )) فالعدل من حقوق الأولاد فی العطایا (إلی قولہ) و فی الخانیۃ و لو وھب شیئا لأولادہ فی الصحۃ، و أراد تفضیل البعض علی البعض روی عن أبی حنیفۃ لا بأس بہ إذا کان التفضیل لزیادۃ فضل فی الدین و إن کانوا سواء یکرہ و روی المعلی عن أبی یوسف أنہ لابأس بہ إذا لم یقصد الإضرار و إلا سوی بینھم و علیہ الفتوی و قال محمد: یعطی للذکر ضعف الأنثی ، و فی التاتارخانیۃ معزیا إلی تتمۃ الفتاوی قال ذکر فی الاستحسان فی کتاب الوقف، و ینبغی للرجل أن یعدل بین أولادہ فی العطایا و العدل فی ذلک التسویۃ بینھم فی قول أبی یوسف و قد أخذ أبو یوسف حکم وجوب التسویۃ من الحدیث، و تبعہ أعیان المجتھدین، و أوجبوا التسویۃ بینھم و قالوا یکون آثماً فی التخصیص و فی التفضیل إلخ( کتاب الوقف، مطلب مھم فی قول الواقف، ج: 4، ص: 444، ط: ایچ ایم سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88204کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات