احکام وراثت

والدہ کا بیٹی کے پاس رکھوایا ہوا زیور اور رقم ترکے میں شمار ہوں گے؟

فتوی نمبر :
88356
| تاریخ :
2025-10-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والدہ کا بیٹی کے پاس رکھوایا ہوا زیور اور رقم ترکے میں شمار ہوں گے؟

السلام علیکم ! مؤدبانہ عرض ہے کہ میرا نام زید ہے، میں پچھلے ایک سال سے گلستانِ جوہر میں رہائش پذیر ہوں، اس سے پہلے میں میٹروول سائٹ ایریا میں رہتا تھا، میٹروول کا مکان چونکہ والدہ کے نام تھا، ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے وہ مکان والدہ نے فروخت کر دیا ہے، مکان بیچنے کے بعد انہوں نے وہ پیسے ہم تین بہن اور دو بھائیوں میں تقسیم کر دیے، اس حصہ میں میری والدہ کا بھی حصہ تھا، والدہ چونکہ بیمار تھی، صحیح سے اٹھ، بیٹھ نہیں سکتی تھی، والدہ خود اپنی مرضی سے نارتھ کراچی میں چھوٹی بہن کے پاس رہتی تھی، انہوں نے اپنا سارا پیسہ اور زیور میری سب سے چھوٹی بہن کو دے دیا، جو کہ اورنگی ٹاؤن میں رہتی ہیں، چھوٹی بہن نے امی کے ساتھ بینک میں جوائنٹ اکاؤنٹ کھول لیا، میری والدہ کو جتنے پیسے چاہیے ہوتے، وہ چھوٹی بہن سے لے لیتی، مفتی صاحب ! میری والدہ کا آٹھ مہینے پہلے انتقال ہو گیا ہے، ان کے پاس جتنے پیسے (26 لاکھ تقریباً) اور زیور تھے، وہ چھوٹی بہن کے پاس ہے۔مفتی صاحب ! میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میری والدہ کے انتقال کے بعد ان پیسوں اور زیور پر ہم بہن بھائی کا حق ہے کہ نہیں؟ ان پیسوں کے بارے میں اپنی چھوٹی بہن سے بات کر سکتا ہوں کہ نہیں؟ میں اپنی بہن کے پاس گیا، اور ان کو بتایا کہ امی کے انتقال کے بعد وہ پیسے آپس میں تقسیم کر دو اور وہ یہ بات سن کر ناراض ہو گئی اور بولی کہ جاؤ جس کو کہنا ہے کہو اور پولیس کو بتانا ہے بتاؤ ، اور مجھے گھر سے بھگا دیا۔ مفتی صاحب ! مہربانی فرما کر مجھے صحیح راستہ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی والدہ نے مذکور رقم اور سونا محض امانتاً چھوٹی بیٹی کے پاس رکھا ہو اور بوقتِ ضرورت اس سے لے کر اپنی ضروریات پر خرچ کرتی رہی ہوں تو اس صورت میں ان کے انتقال کے وقت باقی ماندہ رقم اور سونا ان کا ترکہ شمار ہوگا، جو ان کے دیگر ترکہ کے ساتھ شامل کر کے تمام ورثاء میں بقدرِ حصص شرعی تقسیم کیا جائے، جس کی تقسیم کے مطالبہ کا مرحومہ کے تمام ورثاء کو حق حاصل ہے، لہذا سائل کی بہن کا تنہا اس رقم اور زیور کو اپنے قبضہ میں رکھنا اور مطالبہ کرنے والے کو دھمکانا اور اس کی تقسیم سے انکار کرنا انتہائی غلط اور نامناسب حرکت کے ساتھ ساتھ شرعاً غصب کے زمرہ میں آنے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88356کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات