احکام وراثت

بیوہ اگر شادی کرلے تو کیا وہ مرحوم شوہر کی میراث سے محروم ہوجائے گی ؟

فتوی نمبر :
88400
| تاریخ :
2025-10-29
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوہ اگر شادی کرلے تو کیا وہ مرحوم شوہر کی میراث سے محروم ہوجائے گی ؟

السلام علیکم ! میرے والد صاحب کا انتقال 25 جولائی 1996، 8 ربیع الاول کو ہو چکا تھا ، اور والدہ کا انتقال 4 مئی 2008، 28 ربیع الثانی کو ہو چکا تھا ،وراثت کا ایک گھر ہے جو والدہ کے نام ہے ، ہم سات بہن بھائی تھے ، جس میں سے ایک بھائی اور ایک بہن کا انتقال ہو گیا تھا ،بھائی کا انتقال 29 جنوری 2021 / 16 جمادی الثانی کو ہوا تھا ، اور بہن کا انتقال 25 جون 2024 /18 ذالحج کو ہوا تھا ، بھائی شادی شد ہ تھے پر ان کی کوئی اولاد نہیں ہے ، شادی کے تقریباً ڈیڑھ پونے دو سال بعد بھائی کا انتقال ہو گیا تھا ، بھابھی کی مہر کی رقم بھی ادا کر لی گئی تھی ، اور عدت بھی انہوں نے ہمارے گھر میں پوری کی تھی، اب ہم تین بہنیں اور دو بھائی حیات ہیں ، ان میں ایک بھائی شادی شدہ ہے،بھابھی نے بھائی کے انتقال کے تقریباً 8 ماہ بعد دوسرا نکاح کر لیا تھا،ایسی صورت میں کیا بھابھی کا گھر میں کوئی حصہ ہے ؟اور ہماری والدہ کا تھوڑا بہت زیور تھا، جو سب اولاد میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، بھابھی کو بھی دیا تھا ،جو جاتے وقت اپنے ساتھ لے کر گئی تھی، براہِ مہربانی رہنمائی فرما کر ممنون فرمائیں پہلے والد صاحب کا انتقال ہوا ، 25 جولائی 1996 /8 ربیع الاول کو، پھر والدہ کا 4 مئی 2008 /4 ربیع الثانی کو، پھر بڑے بھائی 29 جنوری 2021 / 6 جمادی الثانی کو، اور بہن کا 25 جولائی 2024 / 18 ذالحج کو ۔
کیا بھا بھی جو دوسرا نکاح کر چکی ہے ان کا کوئی حصہ ہے یا نہیں ؟
نوٹ: ورثاء میں بیوہ جس نے دوسری شادی کی ،دو بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی شخص کے انتقال کے بعد اگر اس کی بیوہ دوسری جگہ شادی کر لیتی ہے ، تو اس کی وجہ سے وہ اپنے سابقہ مرحوم شوہر کے ترکہ میں اپنے حصۂ شرعیہ سے محروم نہیں ہوتی،بلکہ اس مرحوم شوہر کے ترکہ میں اس کا حصہ بدستور بر قرار رہتا ہے ، لہذا صورت ِ مسئولہ میں سائل کے بھائی کا انتقال چونکہ اپنے والدین مرحومین کے بعد ہوا ہے ، اس لیے سائل کی بھابھی اپنے شوہر کے توسط سے اپنے ساس سسر کے ترکہ میں حصہ دار تھی ، چنانچہ سائل کے مرحوم بھائی کے انتقال کے بعد اس کی بیوہ کا کسی دوسری جگہ نکاح کرنے کی وجہ سے اپنے مرحوم شوہر کے توسط سے اس کا جو حصہ میراث بنتا ہے وہ اس سے محروم نہیں ہو گی، بلکہ وہ بدستور اپنے حصۂ شرعیہ کے بقدر ترکہ میں حقدار ہو گی ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والدین مرحومین کا ترکہ اس کے موجود ورثاء میں میں اصول ِمیراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحومین نے بوقت ِ انتقال جو کچھ مال و جائیداد سونا ، چاندی ، زیورات نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوساما ن چھوڑا ہے ، وہ سب مرحومین کا ترکہ ہے، اس میں سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں گے ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین کے ذمہ کچھ قرض واجب الأدا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے گیارہ سو بیس ( 1120)حصے بنائے جائیں ،جن میں سے مرحومین کے بیٹوں میں سے ہر ایک کو تین سو چار( 304) ،بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ایک سو باون ( 152) اور بہو کو چھپن ( 56) حصے دیے جا ئیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: عن سعید بن زید قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم من أخذ شبرا فإنہ یطوقہ یوم القیامۃ من سبع أرضین ( ج: 1، ص: 254،)۔
و فیہ أیضاً: عن أنس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم من قطع میراث وارثہ قطع اللہ میراثہ من الجنۃ یوم القیامۃ رواہ ابن ماجۃ ج: 1، ص: 266،)۔
و فی الھندیۃ: و یستحق الإرث باحدی خصال ثلاث بالنسب وھو القرابۃ و السسب وھو الزوجیۃ و الولاء وھو علی ضربین ولاء عتاقۃ و ولاء موالاۃ و فی کل منھما یرث الأعلی من الأسفل ولا یرث الأسفل من الأعلی الخ ( کتاب الفرائض الباب الأول فی تعریفھا ، ج: 6، ص: 448، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88400کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات