احکام وراثت

انتقال سے قبل شوہر کا فلیٹ کےلئے زبانی کہنا کہ یہ تمہارا ہے

فتوی نمبر :
88467
| تاریخ :
2025-10-31
معاملات / ترکات / احکام وراثت

انتقال سے قبل شوہر کا فلیٹ کےلئے زبانی کہنا کہ یہ تمہارا ہے

ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے(اللہ رب العزت ہمیں جنت الفردوس میں اکٹھے فرمائے۔ آمین)۔ ورثاء میں ہماری والدہ ، ہم تین بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ سب بہن بھائی شادی شدہ ہیں۔ والد صاحب کا ایک پینتالیس گز کا مکان ہے، جس میں والدہ اور دو بھائی رہتے ہیں، اور ایک چھوٹا فلیٹ ہے، کچھ نقدی ہے اور ضرورت کی چیزیں(کپڑے، گھڑی، موبائل، چپلیں وغیرہ)ہیں۔ مندرجہ بالاچیزوں کی شرعی لحاظ سے تقسیم کس طرح ہوگی؟ والدہ نے بتایا کہ والد صاحب نے فلیٹ کےلئے زبانی کہا تھا کہ یہ تمہارا ہے۔ کیا اس فلیٹ کی وراثت میں تقسیم ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِ مسؤلہ میں اگر سائل کے والد مرحوم نے اپنی زندگی میں اپنا ذاتی فلیٹ بیوی کو زبانی طور پر گفٹ کیا ہو،باقاعدہ مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو، تو محض زبانی کلامی گفٹ کردینے سے وہ فلیٹ اس کی بیوی کی ملکیت نہیں بنا، بلکہ بدستور مرحوم والد کی ملکیت میں برقرار رہ کر اب ان کے انتقال کےبعد ان کے شرعی ورثاء کے درمیان حصصِ شرعی کے مطابق تقسیم ہوگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان چھوڑا ہو، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حقِ مہر واجب الاداء ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں۔ اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بہتر (72) حصے بنائے جائیں، جس میں سے مرحوم کی بیوہ کونو(9) حصے، ہر ایک بیٹے کو چودہ (14)حصے،اور ہر ایک بیٹی کو سات(7)حصے دیےجائیں۔ جیسا کہ ذیل کے نقشہ سے بھی واضح ہورہا ہے ، مزید سہولت کےلئے فیصدی حصے بھی لکھ دیے گئے ہیں، ملاحظہ ہو!

مسئلہ8/72 والد(مرحوم) المضروب9
میـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیوہ بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی
1 63/7
9 14 14 14 7 7 7
12.5% 19.444% 19.444% 19.444% 9.722% 9.722% 9.722%

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و تتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ) و الأصل أن الموھوب إن مشغولا بملک الواھب منع تمامھا و إن شاغلا لا إلخ۔ (کتاب الھبۃ، ج 5، ص 690۔691، ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ: لا یثبت الملک للموھوب لہ إلا بالقبض ھو المختار، ھکذا فی فصول العمادیۃ إلخ۔ (الباب فیما یجوز من الھبۃ و ما لا یجوز، ج 4، ص 378، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88467کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات