احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
88671
| تاریخ :
2025-11-09
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !بعد از سلام انتہائی ادب کے ساتھ عرض ہے کہ میرے والد سمیت تین بھائیوں کا مشترکہ مکان ہے، ان تینوں بھائیوں میں چھوٹے بھائی کا غیر شادی شدہ حالت میں انتقال ہوگیا ہے اور مکان کو دونوں بھائیوں نے آپس میں تقسیم کر دیا ہے اور ان دونوں بھائیوں کی ایک بہن بھی ہے، جو غیر شادی شدہ بھائی کے انتقال کے بعد انتقال کر گئی ہے، بھائیوں نے مکان آپس میں تقسیم کر دیا ہے ،اب مسئلہ یہ ہے کہ غیر شادی شدہ بھائی کے حصّے میں انتقال شدہ بہن کا حصہ ہے؟ واضح ہو کے انتقال شدہ بہن کی اولاد میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ،اب مسئلہ یہ ہے کہ انتقال شدہ بہن کی اولاد کا انتقال شدہ چاچا کی ترکہ میں حصہ ہے کہ نہیں ؟اور اگر حصہ ہے تو ایک بھائی بہن کی اولاد کو کس طرح حصہ دے ؟مسئلہ حل کر کے انتہائی مشکور فرمائے ۔
نوٹ :مزید وضاحت یہ مکان تینوں بھائیوں نے مشترکہ خریدا تھا اور ان کی ایک بہن تھی، تین بھائیوں میں سے ایک بھائی کا انتقال ہوگیا ، جو کہ غیر شادی شدہ تھا ،ورثاء میں دو بھائی اور ایک بہن حیات تھی، اس کے بعد پھر بہن کا انتقال ہو گیا ،ورثاء میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی موجود ہے، معلوم کرنا ہے کہ مرحوم کی ترکہ میں اس کی بہن کے بچوں کا کتنا حصہ بنتا ہے؟ تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائے۔
نوٹ:مرحوم کے والدین کا انتقال مرحوم سے پہلے ہو چکا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جو وراث، مورث کے انتقال کے بعد فوت ہو جائے،تو شرعاً وہ اپنے مورث کے ترکہ میں حصہ دار ہوتا ہے،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں چونکہ مذکور بہن کا انتقال اپنے غیر شادی شدہ بھائی کے انتقال کے بعد ہوا ہے،اس لئے مذکور غیر شادی شدہ بھائی کا مذکور مکان میں جتنا حصہ ہے یا اس کے علاوہ مرحوم نے ترکہ میں جو کچھ چھوڑا ہے،اس میں مرحومہ بہن بھی حسبِ حصص شرعی حصہ دار تھی ،چنانچہ مرحومہ کی وفات کے بعد ان کو ملنے والا حصہ اب ان کی اولاد میں تقسیم ہوگا ،( جس کی تفصیل آگے آرہی ہے)۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم کا ترکہ اس کے موجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائداد سونا ، چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا سامان چھوڑا ہو ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، البتہ اگر کسی اور نے تبرعاً یہ مصارف ادا کیے ہوں، تو اب یہ ترکہ سے منہا نہ ہوں گے، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل پندرہ( 15) حصے بنائے جائے،جن میں سے ہر بھائی کو چھ( 6)،بھانجے کو دو( 2) اور بھانجی کو ایک (1) حصہ دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط للسرخسی : و انما تحقق الوجوب لہ عند الموت و لان المانع صفۃ الوراثۃ و لا یعرف ذالک الا عند الموت لان صفۃ الوراثۃ لا تکون الا بعد بقاء الوارث حیا بعد موت المورث الخ ( باب الوصیۃ للمورث الخ، ج 27، ص 176، ط : اسلامیۃ )۔
و فی الشامیۃ : و شروطہ ثلاثۃ : موت مورث حقیقۃ او حکما کمفقود او تقدیرا کجنین فیہ غرۃ و وجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ او تقدیرا کالحمل و العلم بجھۃ إرثہ الخ ( کتاب الفرائض، ج 6، ص 757، ط: ایچ ایم سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88671کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات