احکام وراثت

بہن کا حصہ دیے بغیر اپنی اولاد کو جائیداد ہبہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
88941
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بہن کا حصہ دیے بغیر اپنی اولاد کو جائیداد ہبہ کرنے کا حکم

السلام علیکم
بعد از سلام سوال یہ ہے کہ مرحوم .......نے اپنی کل جائیداد اپنے تین چھوٹے بیٹوں (.......) کے نام ہبہ کردی ہے، حالانکہ مرحوم کے مزید تین بیٹے (.........) اور تین بیٹیاں (.........) اور دو بیوائیں (......) اور ایک ہمشیرہ .......شامل ہیں۔ یہاں ایک سوال یہ بھی آتا ہے کہ مرحوم نے اپنی جو جائیداد اس میں سے اپنے ہمشیرہ کا حصہ نکالے بغیر تمام جائیداد ہبہ کرکے چھوٹے بیٹوں کو دے دیا ہے۔شریعت محمدیہ اس بارے میں کیا کہتی ہے اور تمام پسمندگان کو حق ملتا ہے یا نہیں؟ فتویٰ جاری فرما کر احسانِ عظیم فرمائیں، تاکہ یہ مسئلہ بطریقِ احسن سلجھ سکے۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق اگر مرحوم ....... نے اپنی بہن کو اس کا شرعی حصہ دیے بغیر والدین کے ترکہ میں ملنے والی جائیداد اپنے تین بیٹوں(.........) کو ہبہ کردی ہو تو چونکہ اس میں مرحوم کی ہمشیرہ مسماۃ........کا حصہ بھی شامل تھا، لہٰذا یہ ہبہ درست تام نہیں ہوا۔ لہٰذا مرحوم کے انتقال کے بعد اس جائیداد میں سے ہمشیرہ کا شرعی حصہ نکالنے کے بعد بقیہ جائیداد مرحوم کے تمام ورثاء میں بقدرِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی۔
اس کے بعد واضح ہو کہ صورتِ مسؤلہ میں مرحوم.....کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان چھوڑا ہو، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیواؤں کا حق مہر واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کی ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں۔ اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل دو سو چالیس (240)حصے بنائے جائیں، جس میں سے مرحوم کی ہر ایک بیوہ کو پندرہ(15) حصے،ہر ایک بیٹے کو اٹھائیس (28)حصے، اور ہر ایک بیٹی کو چودہ (14) حصے دیے جائیں.

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: و شرائط صحتھا فی الواھب العقل و البلوغ و الملک (إلی قولہ) لا تتم إلا بالقبض فیما یقسم و لو وھبہ لشریکہ أو لأجنبی لعدم تصور القبض الکامل (إلی قولہ) و لو سلمہ شائعا لا یملکہ فلا ینعقد تصرفہ فیہ إلخ۔ (کتاب الھبۃ، ج 5، ص 690۔691، ط: سعید)۔
و فی بدائع الصنائع: (و منھا) أن یکون مملوکا للواھب فلا تجوز ھبۃ مال الغیر بغیر إذنہ لاستحالۃ تملیک ما لیس بمملوک و إن شئت رددت ھذا الشرط إلی الواھب إلخ۔ (کتاب الھبۃ، ج 6، ص 119، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88941کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات