احکام وراثت

ذوی الارحام میں ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
88953
| تاریخ :
2025-11-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ذوی الارحام میں ترکہ کی تقسیم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ”ندیم انصاری“ کا انتقال ہوگیا ہے جوکہ غیر شادی شدہ تھا، اس کے ورثاء میں ذوی الفروض(والدین ،اور بہنوں وغیرہ) میں سے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی عصبات (بھائی ، بھتیجے،چچا اور چچاکی اولاد وغیرہ) میں سے کوئی ہے،جبکہ مرحوم کی خالہ کی صرف ایک بیٹی ”شاہینہ سلطانہ“ زندہ ہے اور ماموں”انوار الحق“کی بیوہ”رشیدہ“ بھی حیات ہے۔
اس کے بعد ”محلقہ وقار “کا انتقال ہوگیا ہے ،اس کے ورثاء میں نہ ذوی الفروض (والد ،والدہ ، شوہر،وغیرہ ) میں سے اور نہ ہی عصبات( اولاد، بہن ،بھائی ، بھتیجے،چچا اور چچاکی اولاد وغیرہ) میں سے کوئی ہے، سب کے سب مرحومہ کی زندگی میں انتقال کرچکے ہیں ،محض مرحومہ کی بہن مسماۃ”قدسیہ بانو“کی بیٹی ”شاہینہ سلطانہ“ ہے، اور بھائی کی بیوہ ”رشیدہ“ بھی حیات ہے۔
جبکہ مرحومین نےاپنی زندگی میں ملکر مبلغ تیرہ لاکھ 1300000 کے عوض میں ایک سیونگ خریدا تھا،اب سوال یہ ہےکہ مرحومین کے شرعی ورثاء کون بنیں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں واقعۃ اگر دونوں مرحومین کے ورثاء میں کوئی بھی نہ ہوسوائے مرحومہ ”محلقہ وقار“کی بھانجی اور مرحوم ”ندیم احمد انصاری“کی خالہ کی بیٹی”سلطانہ شاہین “کے،تو دونوں مرحومین کے ترکہ میں سے حقوق متقدمہ علی المیراث (کفن دفن کے متوسط مصارف ،واجب الاداءقرض کی ادائیگی ،اورا یک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر عمل کرنے کے بعد)جو کچھ بچ جائے وہ مرحومین کا ترکہ ہے جو ”سلطانہ شاہین“ کو بوجۂ مرحومین کے ذوی الارحام میں ہونے کے دیا جائیگا،جبکہ مرحوم ”ندیم انصاری“ کی مامی مسماۃ ”رشیدہ “اور ”محلقہ وقار“ مرحومہ کی بھابھی مسماۃ ”رشیدہ“ شرعاً ترکے میں حصہ دار نہ ہونگے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: وذوو الأرحام كل قريب ليس بذي سهم ولا عصبة وهم كالعصبات من انفرد منهم أخذ جميع المال، كذا في الاختيار شرح المختار وذوو الأرحام أربعة أصناف: صنف ينتمي إلى الميت وهم أولاد البنات وأولاد بنات الابن، وصنف ينتمي إليهم الميت وهم الأجداد الفاسدون والجدات الفاسدات، وصنف ينتمي إلى أبوي الميت كبنات الإخوة لأب وأم أو لأب وأولاد الإخوة لأم وأولاد الأخوات كلها، وصنف ينتمي إلى جدي الميت كالأعمام لأم وأولادهم والعمات وأولادهن والأخوال والخالات وأولادهم وبنات الأعمام لأب وأم أو لأب - فهٰؤلاء وكل من يدلي بهم ذوو الأرحام الأولى الصنف الأول وإن كان أبعد ثم الثاني ثم الثالث ثم الرابع على ترتيب العصبات الخ(کتاب الفرائض، الباب العاشر فی ذوی الارحام،ج6،ص459،ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88953کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات