احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم میں تاخیر کرنا

فتوی نمبر :
88994
| تاریخ :
2025-11-19
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم میں تاخیر کرنا

محترم مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے وراثت کے معاملے میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔ نیچے پوری صورتِ حال اور چند سوالات عرض ہیں:
صورتِ حال: میرے دادا کے انتقال کے بعد اُن کے ترکے میں ایک گھر اور ایک دکان شامل ہیں۔ دادا کی وفات کے بعد سے اب تک وہی گھر اور دکان سب کے مشترکہ استعمال میں ہے۔ ہم سب ایک جوائنٹ فیملی کی صورت میں رہ رہے ہیں۔ دادا کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، سب شادی شدہ ہیں اور سب کے بچے ہیں۔ جو گھر ہے اس میں چاروں بھائی اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ایک ہی جگہ رہتے ہیں۔ دکان پر بھی چاروں بھائی مل کر کام کرتے ہیں، اور اُسی سے گھر کا خرچ چلتا ہے۔ گھر اور دکان دونوں کی دیکھ بھال بڑے بھائی کے ذمے ہے۔ تینوں بہنیں اپنی شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں اور الگ گھروں میں رہتی ہیں۔ تینوں بہنوں نے فی الحال اپنے حصے کا مطالبہ نہیں کیا، اور اُن کے بقول انہیں اس وقت اپنے حصے میں سے کچھ نہیں چاہیے۔
سوالات: ۱۔ کیا سب کے حصے جلد از جلد ادا کر دینا شرعاً لازم یا مستحب ہے، یا جب تک سب باہمی رضامندی سے ساتھ رہنا چاہیں تب تک اسی حالت کو برقرار رکھنا زیادہ مناسب ہوگا؟
۲۔ اگر وراثت تقسیم کی جائے تو گھر اور دکان فروخت کرنی پڑے گی، جس کی رقم سے سب کے لیے الگ الگ گھر یا کاروبار شروع کرنا مشکل ہوگا — ایسی صورت میں شرعاً کیا حکم ہے؟
۳۔ اگر آگے چل کر ذمہ داریوں یا آمدنی کے بٹوارے پر اختلاف یا جھگڑے کا اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں کیا کرنا بہتر ہے؟
۴۔ اور اگر آپس میں کوئی اختلاف یا فساد کا خدشہ نہ ہو، تو کیا پھر بھی سب کو الگ الگ حصہ دے دینا بہتر ہے، یا اسی طرح ساتھ رہنا زیادہ مناسب ہے؟ برائے کرم ان تمام باتوں میں شرعی طور پر درست اور بہتر راستہ بتائیں، تاکہ سب کے حقوق بھی قائم رہیں اور آئندہ کسی قسم کے اختلاف سے بچا جا سکے۔ جزاکم اللہ خیر۔ والسلام،۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی شخص کے انتقال کے بعد ان کا ترکہ ان کے تمام ورثاء میں جلد از جلد حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کردینا چاہیئے ، بلاوجہ اس میں تاخیر کرنا یا ٹال مٹول سے کام لینا مناسب نہیں، بلکہ بسا اوقات ترکہ تقسیم نہ کرنے کی وجہ سے بعد میں بہت ساری پیچیدگیاں، مشکلات اور ایک دوسرے کے متعلق بدگمانیاں پیدا ہوجاتی ہیں اوربعض مرتبہ تو لڑائی جھگڑوں اور آپس کے اختلافات تک نوبت پہنچ جاتی ہے، اس لیے ورثاء کو جلد از جلد اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیئے ، البتہ اگر تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں اور باہمی رضامندی سے فی الحال ترکہ تقسیم نہ کرنا چاہیں تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں دادا کے ترکہ کو تمام ورثاء کے درمیان حتی الامکان جلد از جلد تقسیم کرنا زیادہ بہتر اور مناسب ہے،اگرچہ مذکور بہنیں اپنے حصےکا مطالبہ نہ کرتی ہوں، تاہم اگر تمام ورثاء باہمی رضامندی سے فی الوقت تقسیم ترکہ کو مؤخر کرنا چاہتے ہیں تو اس کی بھی اجازت ہے،لیکن ایسی صورت میں کل جائیداد سے بعض ورثاء جیسے بیٹوں کا اس سے مستفید ہونا اور بیٹیوں کو کچھ نہ دینا جائز نہیں ، بلکہ اس کار وبار سے ہونے والے آمدن کو بھی اصول میراث کے مطابق تمام ورثاء پر تقسیم کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية: وأما سببها فطلب الشركاء أو بعضهم الانتفاع بملكه على وجه الخصوص كذا في التبيين. (کتاب القسمۃ، ج: 5، ص: 204، ط: ماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار: (وقسم) المال المشترك (بطلب أحدهم إن انتفع كل) بحصته (بعد القسمة وبطلب ذي الكثير إن لم ينتفع الآخر لقلة حصته) وفي الخانية: يقسم بطلب كل وعليه الفتوى، لكن المتون على الأول فعليها للعول (وإن تضرر الكل لم يقسم إلا برضاهم) لئلا يعود على موضوعه بالنقض. في المجتبى: حانوت لهما يعملان فيه طلب أحدهما القسمة إن أمكن لكل أن يعمل فيه بعد القسمة ما كان يعمل فيه قبلها قسم وإلا لا. (کتاب القسمۃ، ج: 6، ص: 260، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88994کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات