قرض

ٹھیکدار کا ملازمین کی تنخواہوں کے لئے کسی سے قرض لیکر اسے منافع میں شریک کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
89126
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

ٹھیکدار کا ملازمین کی تنخواہوں کے لئے کسی سے قرض لیکر اسے منافع میں شریک کرنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمپنی میں ایک ٹھیکیدار کام کرتا ہے، جس کے ماتحت چند مزدور ہوتے ہیں، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ٹھیکیدار اپنی جیب سے ان مزدوروں کوخرچہ دیتا ہے،اور بعد میں کمپنی یا سیٹھ سے وہ رقم وصول کرلیتا ہے،لیکن کبھی کبھار ٹھیکیدار کے پاس رقم موجود نہیں ہوتی ،تو وہ کسی تیسرے شخص سے ایک لاکھ روپے لیتا ہے ، اس شرط پر کہ مہینے کے آخر میں وہ ایک لاکھ روپے کے ساتھ دس ہزار زائد ادا کرے گا، ٹھیکیدار کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ میں یہ دس ہزار روپے اس لئے دیتا ہوں کہ جس شخص سے میں نے ایک لاکھ روپے لیے ہیں، وہ میرے ساتھ اس کمیشن میں شریک ہوجاتا ہے ، جومیں کمپنی یا سیٹھ سےکام کرنے پر حاصل کرتا ہوں ۔
اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس طرح کی صورت میں یہ معاملہ شرعاً کس نوعیت کا شمار ہوگا؟اور آیا یہ صورت جائز ہے یا نہیں؟ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض پر کسی بھی قسم کا مشروط، یا معروف نفع لینا شرعاً سود ہے، اور سود کا لینا دینا قرآن و حدیث کی رو سے سخت حرام اور گناہِ کبیرہ ہے، احادیثِ مبارکہ میں سود کے بارے میں انتہائی سخت وعیدیں بھی وارد ہوئی ہیں، یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ نے سود لینے والے، سود دینے والے، سود کے لکھنے والے اور اس پر گواہ بننے والے سب پر لعنت فرمائی، اور سب کو گناہ میں برابر قرار دیا،اوراسی لیے فقہاء کرام نے واضح طور پر لکھا ہے کہ قرض کا کوئی بھی مشروط اضافہ، خواہ کم ہو یا زیادہ، نفع کی کسی بھی شکل میں ہو، یا کسی بھی نام سے ہو،شرعاً سود ہی شمار ہوتا ہے،اور سخت ناجائز و حرام ہے،لہٰذا قرض کے معاملے میں ہر طرح کے نفع سے مکمل بچنا واجب اور ضروری ہے۔
لہذا سوال میں بیان کردہ صورت میں ٹھیکیدار کا کسی تیسرے شخص سے ایک لاکھ روپے اس شرط پر لینا کہ وہ مہینے کے آخر میں ایک لاکھ کے ساتھ دس ہزار روپے زائد ادا کرے گا،یہ سودی معاملہ ہے، جوکہ شرعاً ناجائز و حرام ہے،لہذا اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللّٰہ تعالی:وأحل اللہ البیع وحرم الربا الآیة الی قولہ(سورۃ البقرة: ۲۷۵)۔
وفی صحیح مسلم:عن جابر بن عبد اللّٰہ رضي اللّٰہ عنہما قال: لعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم آکل الربوا وموٴکلہ وکاتبہ وشاھدیه، وقال: ھم سواء (72/2)۔
وفي الدر المختار:القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه. وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ(166/5)۔
وفی الدرالمختار:(ھو) لغة :مطلق الزيادة وشرعا (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئة(الی قوله) (خال عن عوض) خرج مسألة صرف الجنس بخلاف جنسه (بمعيار شرعي مشروط) ذلك الفضل (لأحد المتعاقدين) أي بائع أو مشتر الخ(170/5)۔
وفی الشامیة:(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه اھ(166/5) ۔
وفی بدائع الصنائع: (وأما) الذي يرجع إلى نفس القرض: فهو أن لا يكون فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة، على أن يرد عليه صحاحا، أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن قرض جر نفعا» ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا، وعن شبهة الربا واجب الخ(کتاب القرض7/ 395)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89126کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات