احکام وراثت

باپ کے زیر سرپرستی رہتے ہوئے بیٹوں کی کمائی کا حکم

فتوی نمبر :
89421
| تاریخ :
2025-12-01
معاملات / ترکات / احکام وراثت

باپ کے زیر سرپرستی رہتے ہوئے بیٹوں کی کمائی کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میرے سسر مرحوم ..... کاانتقال ہوگیا، بوقتِ انتقال ورثاء میں بیوہ (شاہ قمر) پانچ بیٹے(محمد ابراہیم، محمد اسحق،محمد الیاس ،محمد اقبال،محمد فاروق،)اور پانچ بیٹیاں(حسینہ ،زاہدہ،شاہدہ،شمیم عرف عابدہ،فریدہ) موجوتھیں،اس کے بعد ایک بیٹے محمد ابراہیم کا انتقال ہوگیا ورثاء میں والدہ ،بیوہ (نورینہ)تین بیٹے (اسماعیل ،نثار،سہیل)دو بیٹیاں (نسرین ،نیلم)موجود تھیں،اس کے بعد پھر میری ساس (شاہ قمر ) کا انتقال ہوگیا ورثاء میں چار بیٹےاور پانچ بیٹیاں موجود تھیں،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ مرحوم کاترکہ مذکور ورثاء میں شریعت کے مطابق کس طرح تقسیم کیا جائیگا؟
نوٹ: میرے سسر کے پی ٹی کے ملازم تھے، وہ خود بھی کماتے تھے اور بیٹے بھی کما کر اپنے والد کو دیتے تھے جس سے میرے سسر نے جائیداد بنائی تھی تو کیا سسر کے انتقال کے بعد ورثاء میں سے کسی کو ترکہ میں اپنی مرضی سے تصرف کا حق حاصل تھا کہ نہیں؟اگر کسی نے تصرف کرکے وہ رقم خرچ کردی ہو تو اسکا کیا حکم ہے؟جو بھی شرعی حکم ہو، تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی ایک وارث کادوسرے ورثاء کی اجازت ومرضی کے بغیر مشترکہ وارثت میں کسی قسم کا تصرف کرنا جائز نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے سسرمرحوم کے کسی وارث کودیگر ورثاء کی اجازت ورضامندی کے بغیر ترکہ میں سے کسی چیز پر تصرف کرنےکا حق حاصل نہیں ،لیکن اگر کوئی وارث دیگر ورثاء کی اجازت کےبغیر ایسا تصرف کریگاتو وہ اس کے حصہ کے بقدر نافذ ہوجائیگااور اس سے زائد پر تصرف کا نفاذ دوسرےورثاء کی اجازت پر موقوف ہوگااگر وہ اجازت دینگے تو تصرف نافذ ہوگا،ورنہ نہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائلہ کے سسرمرحوم(بخت شیروان) کا ترکہ ان کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ مال و جائیدا د سونا، چاندی ،زیورات نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت چھوڑا ہے،وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ،جس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگرمرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں اس کےبعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل گیا رہ ہزار پانچ سو بیس (11520)حصے بنائےجائیں،جن میں سے مرحوم کے ہر بیٹے کو سولہ سو(1600)حصے،مرحوم کی ہر بیٹی کو آٹھ سو(800)حصے،مرحوم کی بہو کو ایک سواڑسٹھ (168)حصے،مرحوم کے ہر پوتے کو دوسواڑتیس (238)حصے،اور مرحوم کی ہر پوتی کو ایک سو انیس(119)حصے دیئے جائیں.

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: وإن كان فضوليا فليس بشرط للانعقاد عندنا بل هو من شرائط النفاذ فإن بيع الفضولي عندنا منعقد موقوف على إجازة المالك، فإن أجاز نفذ، وإن رد بطل الخ (کتاب البیوع، ج: 5، ص: 147، ط: ایچ ایم سعید)۔
وفي الهداية: الشركة ضربان: شركة أملاك، وشركة عقود فشركة الأملاك العين يرثها رجلان أو يشتريانها فلا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بإذنه، وكل منهما في نصيب صاحبه كالأجنبي الخ (کتاب الشرکۃ، ج: 3، ص: 3، ط: رحمانیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89421کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات