احکام وراثت

کلالہ کی میراث کا حکم

فتوی نمبر :
89497
| تاریخ :
2025-12-03
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کلالہ کی میراث کا حکم

السلام علیکم، مفتی صاحب ! آپ سے شریعت کے مطابق کلالہ کا مسئلہ دریافت کرنا ہے، ہمارے چچا نثار احمد خان کا انتقال 2022 میں 86 سال کی عمر میں ہوا، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ،ہمارے چچا کے تین بھائی تھے تینوں بھائی کا انتقال چچا کی زندگی ہی میں ہو گیا تھا ،اب کیا جائیداد کی تقسیم میں حصہ دار صرف بھتیجے ہی ہوں گے یا بھتیجیا ں بھی حصہ دار ہوں گی؟ اور کس تنا سب سے ہوں گے؟ شریعت کے مطابق جواب عنایت فرمائیں ، عین نوازش ہوگی۔ بھتیجے 8، بھتیجیاں 8،

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ بھتیجے اپنے مرحوم چچا کے ترکہ میں ان کی اولادنہ ہونےکی صورت میں عصبہ بنفسہ کی حیثیت سے میراث کے حقدار ہوتے ہیں، جبکہ بھتیجیاں شرعاً ذوی الارحام میں شامل ہیں اور عصبہ کی موجودگی میں ذوی الارحام محروم ہوتے ہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں بھتیجیاں اپنے مرحوم چچاکےترکہ میں حصہ دار نہیں۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کے مرحوم چچا کے انتقال کےبعدانکا ترکہ ان کےموجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ اور غیرمنقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی ، زیورات ، نقدی رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کر نے کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یابیوہ کا حقِ مہرواجب الأدا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3 /1) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل آٹھ (8) حصے بنائے جائیں، اور ہرایک بھتیجے کو ایک ایک (1)حصہ دیدیا جائے، مزید سہولت کیلئے فیصدی حصے بھی لکھ دئیےگئے ہیں، ملاحظہ ہو !
مسئلہ8 مرحوم چچا نثار احمد
میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھتیجا بھتیجا بھتیجا بھتیجا بھتیجا بھتیجا بھتیجا بھتیجا
1 1 1 1 1 1 1 1
12.5% 12.5% 12.5% 12.5% 12.5% 12.5% 12.5% 12.5%

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: عصبة بنفسه وهو كل ذكر لا يدخل في نسبته إلى الميت أنثى وهم أربعة أصناف: جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده، كذا في التبيين (إلی قولہ) ثم ابن الأخ لأب وأم، ثم ابن الأخ لأب الخ (کتاب الفرائض، الباب الثالث في العصبات، ج6، ص 451، ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
فی الدر المختار: ابن الأخ لا يعصب أخته كالعم لا يعصب أخته وابن العم لا يعصب أخته وابن المعتق لا يعصب أخته بل المال للذكر دون الأنثى لأنها من ذوي الأرحام قال في الرحبية: وليس ابن الأخ بالمعصب من مثله أو فوقه في النسب، الخ (کتاب الفرائض، فصل فی العصبات، ج6، ص 783-784، ط: ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89497کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات