احکام وراثت

لے پالک کا جائیداد میں حصہ اور نامحرم ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
90404
| تاریخ :
2025-12-31
معاملات / ترکات / احکام وراثت

لے پالک کا جائیداد میں حصہ اور نامحرم ہونے کا حکم

اسلام علیکم مولانا صاحب ،
میرا بھائی لے پالک ہے تو اسکو جائیداد میں سے حصہ دار ہو گا یا نہیں اور اگر بنتا ہے تو کتنا حصہ بنتا ہے شریعت میں۔ اسکا فتوا بتا دیجیۓ ۔اور میری چھوٹی بہن اس کے ساتھ ہی رہتی ہے تو کیا جب تک اس کی شادی نہیں ہو جاتی؟کیا وہ وہی رہ سکتی ہے تو اسکا فتوا بھی بتا د دیجیۓ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بچے کو گود لینے سے وہ حقیقی بیٹا نہیں بنتا اور نہ ہی حقیقی بیٹے کی طرح اس کو گود لینے والے کی میراث میں سےحصہ ملتا ہے، بلکہ وہ اپنے حقیقی والدین کے ترکہ میں حصہ دار ہوتا ہے ،البتہ اگر گودلینے والا اس بچہ کو اپنی زندگی میں کچھ بطور گفٹ دینا چاہے تو اس کا انھیں اختیار ہے ،اور اس گفٹ کے نتیجہ میں وہ اس گفٹ کردہ چیز کا مالک بھی بن جا ئے گا،جبکہ لے پالک سے کوئی اور حرمت کی وجہ (جیسے مدت رضاعت میں دودھ پینا و غیرہ )نہ ہو ،تو وہ سائل کی بہن کے لئے نا محرم ہے،جس سے شرعی پردہ بھی لازم ہوگا ،لہذا اگر سائلہ کی بہن بالغہ یا قرب البلوغ ہو تو اس کا لے پالک بھائی کے ساتھ تنہا رہنا شرعا جائز نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسیر المظھری تحت قولہ تعالیٰ : (ادعوهم لآبائهم هو اقسط عند الله فان لم تعلموا آباءهم فاخوانكم في الدين ومواليكم وليس عليكم جناح فيما اخطاتم به ولكن ما تعمدت قلوبكم وكان الله غفورا رحيما(الاحزاب ،رقم :۵) فلا يثبت بالتبني شىء من احكام البنوة من الإرث وحرمة النكاح وغير ذلك- وفى الاية ردّ لما كانت العرب تقول من ان اللبيب الأريب له قلبان والزوجة المظاهر منها تبين من زوجها وتحرم عليه كالام ودعى الرجل ابنه يرثه ويحرّم بالتبني ما يحرم بالنسب وقد كان النبي صلى اللہ علیہ و سلم .اھ (سورة الأحزاب آية ج : ۷،ص284 ، ط : مكتبة الرشدية - الباكستان)
و فی شرح مختصر الكرخي :قال الله تعالى: ﴿ولا تنكحوا ما نكح آباؤكم من النساء إلا ما قد سلف. حرمت عليكم أمهاتكم وبناتكم وأخواتكم وعماتكم وخالاتكم وبنات الأخ وبنات الأخت وأمهاتكم اللاتي أرضعنكم وأخواتكم من الرضاعة وأمهات نسائكم وربائبكم اللاتي في حجوركم من نسائكم اللاتي دخلتم بهن فإن لم تكونوا دخلتم بهن فلا جناح عليكم وحلائل أبنائكم الذين من أصلابكم وأن تجمعوا بين الأختين إلا ما قد سلف إن الله كان غفورا رحيما ﴾ [النساء: ٢٣] الآية. قال ابن عباس: حرم الله تعالى سبعة بالنسب وسبعة بالسبب.اھ (باب ذكر ما حرم الله تعالى في كتابه ،ج : ۳،ص:381 – ط : دار أسفار)
و فی الہندیة : وأدنى مدة البلوغ بالاحتلام ونحوه في حق الغلام اثنتا عشرة سنة، وفي الجارية تسع سنين.اھ (كتاب الحجر،الباب الثالث في الحجر بسبب الدين،ج:5،ص:61،ط:رشيديه)
و فی رد المحتار :أقول: لكن هذا في زمانهم لما سيذكره الشارح عن ابن كمال أنه لا تسافر الأمة بلا محرم في زماننا لغلبة أهل الفساد وبه يفتى فتأمل (قوله الخلوة بالأجنبية) أي الحرة لما علمت من الخلاف في الأمة، وقوله: حرام قال في القنية مكروهة كراهة تحريم وعن أبي يوسف ليس بتحريم اهـ (قوله أو كانت عجوزا شوهاء) قال في القنية: وأجمعوا أن العجوز لا تسافر بغير محرم، فلا تخلو برجل شابا أو شيخا، ولها أن تصافح الشيوخ في الشفاء عن الكرميني العجوز الشوهاء والشيخ الذي لا يجامع مثله بمنزلة المحارم اهـ. (فصل في النظر والمس ج:۶،ص:۳۶۸،ط:دار الفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90404کی تصدیق کریں
0     176
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات