احکام وراثت

کیا یتیم پوتا دادا کے ترکے میں حصہ دار ہوگا؟

فتوی نمبر :
90703
| تاریخ :
2026-01-08
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کیا یتیم پوتا دادا کے ترکے میں حصہ دار ہوگا؟

السلام علیکم جناب قاری صاحب!
جناب، والد صاحب کا انتقال ہو چکا ہے اور بچوں کے دادا والوں نے وراثت میں سے حق ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور اب کچھ دن پہلے دادا جی کا بھی انتقال ہو گیا ہے، اور بچوں کے تایا چچا وراثت میں سے بچوں کو کچھ بھی دینا نہیں چاہتے۔ براہِ کرم قرآن اور حدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
باپ کی ملکیت میں کچھ نہیں تھا، سب کچھ ان کے دادا جی کا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں چونکہ والد کی ملکیت میں کچھ نہیں تھا،( جیسا کہ سوال میں واضح کیا گیا ہے) سب جائیداد وغیرہ داداکی ملکیت تھی اور والد صاحب کا انتقال چونکہ دادا سے پہلے ہوا ہے اور میراث پانے کے لیے مورث کے انتقال کے وقت وارث کا زندہ ہونا ضروری ہے، لہذا مذکور پوتے دادا کی میراث میں شرعاً وارث نہ ہوں گے۔ ہاں ! اگر ورثہ مرحوم بھائیوں کے بچوں کے ساتھ صلہ رحمی کا معاملہ کرتے ہوئے اپنی جانب سے انہیں کچھ دے دیں تو انہیں اس کا اختیار ہے ،تاہم ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاري: عن ابن عباس رضي اللّٰه عنهما قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم: ألحقوا الفرائض بأهلها فما بقي فهو لأولی رجل ذکر‘‘. باب میراث ابن الابن اذا لم یکن ابن (ج:6،ص:2477،رقم الحدیث: 6354)
وفی تکملہ فتح الملہم شرح صحیح مسلمؒ: ’’وقد ذکر الإمام أبوبکر جصاص الرازي رحمه اللّٰه في أحکام القرآن، والعلامة العیني في عمدة القاري: الإجماع علی أن الحفید لایرث مع الابن‘‘. (باب إلحقوا الفرائض بأهلها فما بقي فلأولى رجل ذكر، مسئلة ميراث الحفيد عند وجود الإبن ،ج:2،ص:15، مط : مکتبة دار العلوم کراتشی)
وفیه أیضا : ’’ولو کان مدار الإرث علی الیتم والفقر والحاجة لما ورث أحد من الأقرباء والأغنیاء، وذهب المیراث کله إلی الیتامیٰ والمساکین … وأن معیار الإرث لیس هو القرابة المحضة ولا الیُتم والمسکنة، وإنما هو الأقربیة إلی المیت‘‘. (۲ج:2،ص:17/18)
وفی ردالمحتار:"وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه".( كتاب الفرائض ٦/ ۷۵٦ ط:سعيد)
و فی البحر الرائق :"وأما بيان الوقت الذي يجري فيه الإرث فنقول: هذا فصل اختلف المشايخ فيه، قال مشايخ العراق: الإرث يثبت في آخر جزء من أجزاء حياة المورث، وقال مشايخ بلخ: الإرث يثبت بعد موت المورث".(9/346 ، کتاب الفرائض، ط: رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90703کی تصدیق کریں
0     129
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات