کفر و موجب کفر

نا زمین پھٹی نا آسمان گراً کہنا کفریہ کلمہ ہے؟

فتوی نمبر :
91308
| تاریخ :
2026-01-23
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

نا زمین پھٹی نا آسمان گراً کہنا کفریہ کلمہ ہے؟

اسلام علیکم رحمۃ اللّٰہِ وبرکاتہ ! امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے،
میرا سوال ایک مشہور کہاوت کے بارے میں ہے، کہاوت یہ ہے کہ "نا زمین پھٹی نا آسمان گرا" یہ کہاوت لوگ اکثر اس وقت بولتے ہیں جب کسی جگہ پہ ظلم و جبر زیادتی کا واقعہ ہو ،یہاں تک کہ یہ کہاوت خبروں میں بھی سننے کو ملتی ہے، جب ایک خبر میں کسی سنگین واقعے کا ذکر ہو کہ فلاح فلاح جگہ پہ باپ نے غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو قتل کردیا ، شوہر نے بیوی کو یا بیوی نے شوہر کو قتل کردیا ، جائیداد کے تنازعہ پہ باپ کا قتل ہوگیا وغیرہ ، لیکن میری سمجھ میں یہ کفریہ کہاوت ہے، کیونکہ میں نے جو اس کے معنی تلاش کیے ہیں وہ یہ ہیں کہ جب ظالم مظلوم پہ ظلم کررہا تھا تو اللہ کدھر تھا اللہ کی غیرت کہاں چلی گئی تھی اللہ نے زمین کو کیوں نہیں پھاڑا آسمان کیوں نہیں گرایا تو اس وجہ سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کفریہ کہاوت ہے ،تو آپ قرآن و سنت کی روشنی میں مجھے اس سوال کا جواب دیجئے کہ کیا اس کہاوت کو کفریہ کہاوت کہنا صحیح ہے یا غلط ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ فقہاء کی تصریحات کے مطابق جب کسی کے کلام میں کفریہ مفہوم کےعلاوہ صحیح مفہوم کا بھی احتمال پایا جاتاہو تو ایسی صورت میں اس کلام کو کفر پر محمول کرنے کی بجائے دیگر صحیح احتمالی معانی پر محمول کیا جائے گا، چنانچہ مذکور جملہ "نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا" اس کا مطلب عام طور پر چونكہ ىہ ہوتاہے كہ اس واقعہ كے نتىجے مىں کوئی غیر معمولی ىا غیر متوقع صورتحال پیدا نہىں ہوئی، حالانکہ انسانیت کا تقاضا ىہ تھا كہ ایسا ضرور ہوتا، لہذا اس معنی کے احتمال کی وجہ سے ان جملوں کو کفریہ قرار نہیں دیا جاسکتاہے، تاہم ایسے کلمات جس سے کسی بھی درجہ میں اللہ تعالی سے بدگمانی کا وہم ہوتا ہو، ان سے بھی احتراز کرنا چاہئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق: اعلم أن مدار أمور الدين متعلق بالاعتقادات والعبادات والمعاملات والمزاجر والآداب فالاعتقادات خمسة أنواع: الإيمان بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر. [كتاب الطهارة، ج:1 ص:7 ط: دار الكتاب الاسلامى]
وفي الفتاوى التاترخانية: يجب أن يعلم أنه إذا كان في المسألة وجوه توجب التكفير ووجه واحد يمنع التكفير فعلى المفتي أن يميل إلى الوجه الذي يمنع التكفير تحسيناً للظن بالمسلم، ثم إن كانت نية القائل الوجه الذي يمنع التكفير فهو مسلم، وإن كانت نيته الوجه الذي يوجب التكفير لا تنفعه فتوى المفتي ويؤمر بالتوبة والرجوع عن ذلك وتجديد النكاح بينه وبين امرأته. وفي الظهيرية»: وإن لم تكن له نية حمل المفتي كلامه على وجه لا يوجب التكفير ويؤمر بالتوبة والاستغفار واستجداد النكاح. [كتاب أحكام المرتدين، فصل في إجراء كلمة الكفر مع علمه أنها كلمة الكفر أو من غير علمه، وفي الخطأ في ذلك،ج:7 ص:271 ط: رشيدية]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91308کی تصدیق کریں
1     163
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات