احکام وراثت

ایک بھائی کا وراثتی مکان میں شرکت کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
91721
| تاریخ :
2026-02-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ایک بھائی کا وراثتی مکان میں شرکت کا دعوی کرنا

سوال:
مجھے یہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ ہمارے والد صاحب کے انتقال کے بعد اُن کا ایک گھر وراثت میں آیا ہے۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد ہمارے سب سے بڑے بھائی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جب یہ گھر خریدا جا رہا تھا تو اُس وقت انہوں نے اس میں ایک لاکھ روپے شامل کیے تھے، لہٰذا اب اگر یہ گھر فروخت ہوگا تو موجودہ دور میں اُس ایک لاکھ روپے کی جو قیمت بنتی ہے، وہ رقم پہلے انہیں واپس دی جائے، اس کے بعد باقی رقم وراثت کے مطابق تقسیم کی جائے۔

جبکہ صورتِ حال یہ ہے کہ:

ہم تمام بھائی بہنوں میں سے کسی کو بھی اس بات کا پہلے کوئی علم نہیں تھا۔

بڑے بھائی کے پاس اس دعوے کا کوئی تحریری ثبوت یا گواہ موجود نہیں ہے۔

والد اور والدہ رحمہما اللہ نے اپنی زندگی میں کبھی ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

نہ ہی والدین کی زندگی میں بڑے بھائی نے کبھی اس طرح کا دعویٰ کیا یا کسی کو اس کا ذکر کیا۔

ہمیں اس دعوے کا علم والد صاحب کے انتقال کے تیسرے دن بڑے بھائی کی زبان سے ہوا۔

ایسی صورت میں شرعاً:

کیا بڑے بھائی کا اس طرح رقم کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟

اور ہم تمام بھائی بہنوں کے لیے اس معاملے میں کیا لائحۂ عمل اختیار کرنا درست ہوگا؟

براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کے بھائی کے پاس اپنے اس دعویٰ پر کوئی تحریری ثبوت یا گواہ موجود نہ ہو تو شرعاً اس کے اس دعویٰ کا کوئی اعتبار نہ ہوگا، جبکہ اگر یہ معاملہ عدالت یا پنچایت میں چلا جائے اور بھائی سے گواہ طلب کرنے کی صورت میں اس کے پاس اپنے دعویٰ پر کوئی گواہ نہ ہو، جبکہ سائل اور دیگر ورثاء اس کے متعلق عدمِ علم پر قسم کھا لیتے ہیں، تو شرعاً بھائی کا دعویٰ مسترد ہو کر وہ اپنے حصۂ شرعیہ کے علاوہ اضافی رقم کا حقدار نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كمابدائع الصنائع:وأما حجة المدعي والمدعى عليه فالبينة حجة المدعي واليمين حجة المدعى عليه لقوله عليه الصلاة والسلام «‌البينة ‌على ‌المدعي واليمين على المدعى عليه» جعل عليه الصلاة والسلام البينة حجة المدعي واليمين حجة المدعى عليه والمعقول كذلك لأن المدعي يدعي أمرا خفيا فيحتاج إلى إظهاره وللبينة قوة الإظهار لأنها كلام من ليس بخصم فجعلت حجة المدعي واليمين اھ( فصل في حجة المدعي والمدعى عليه،ج:٦،ص:٢٢٥،ط:سعيد)
‌وفي دررالحكام في شرح مجلة الاحكام:وإذا ‌ادعى ‌المدعي ‌دعواه ‌في ‌حضور ‌وارث ‌واحد ‌وأنكر ‌الوارث ‌المدعى ‌عليه ‌الدين وعجز المدعي عن الإثبات فيحلف كل وارث على حدة على كونهم لا يعلمون بأن الميت مدين للمدعي بذلك المبلغ أو بأقل منه ولا يسقط اليمين عن باقي الورثة بحلف بعض الورثة؛ لأن الناس يتفاوتون في اليمين ولأن الوارث يستحلف على العلم وربما لا يعلم الأول بدين الميت ويعلم الثاني (الخانية)( ‌‌(المادة 1642) يصح أن يكون أحد الورثة خصما في الدعوى التي تقام على الميت أو له،ج:٤،ص:٢٥٣،ط:دارالجيل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91721کی تصدیق کریں
0     104
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات