احکام وراثت

بھتیجے کے حج کے لئے رقم جمع کرانے کے بعد اگر تایا کا انتقال ہوجائے تو وہ رقم کس کو ملے گی؟

فتوی نمبر :
92018
| تاریخ :
2026-02-11
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھتیجے کے حج کے لئے رقم جمع کرانے کے بعد اگر تایا کا انتقال ہوجائے تو وہ رقم کس کو ملے گی؟

میرے تایا جان نے حج کی نیت سے دس لاکھ روپے چار افراد کے لیے دئے تھے، (جسمیں میں ، میری زوجہ ، تایا جان ، تائی جان شامل تھے، اس وقت حج ڈھائی لاکھ میں ہوتا تھا ، چناں چہ قرعہ اندازی میں نام نہ آنے کی وجہ سے حج نہ ادا کرسکے اور یہ مذکور ہ رقم تایا جان نے لینے سے انکار کردیا تھا ، البتہ تایا جان اور تائی جان کا حج بدل ادا ہوچکا ہے ، اور تایا جان ، تائی جان کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی اولادبھی نہیں ہے ، لہذا اس رقم کے بارے میں دریافت کرنا ہے کہ یہ دس لاکھ روپے وراثت میں تقسیم ہونگے ، جوکہ تا حال امانت میں موجود ہیں ، اور اس رقم میں ڈھائی ڈھائی لاکھ میرے لئے اور میری زوجہ کے حج کے لئے مختص تھے ، یہ رقم (پانچ لاکھ ) ہماری ملکیت ہوگی یا پھر اس رقم کو بھی وراثت میں شامل کیا جائے گا، وضاحت فرما دیجئے، جزاک اللہ احسن الجزاء۔نوٹ: سائل بینک میں ملازم ہے ، اس لئے سائل کو ہی پیسے دیدیئے کہ یہ پیسے جمع کروادو ، دو بار نام نہ آنے کے بعد پیسے سائل کے اکاؤنٹ میں پڑے رہے ، سائل نے ایک دو بار کہا کہ وہ پیسے لے لیں ، جس پر تایا نے یہی کہا کہ" ابھی اپنے پاس ہی رکھو"۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج تفصیل کے مطابق چونکہ تایا نے سائل کو مذ کور رقم حج کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے بینک میں جمع کروانے کے لیے دی تھی ، اور اس معاملہ میں سائل کی حیثیت ایک وکیل کی تھی ، اس لیے سائل کے پاس وہ رقم شرعاًامانت شمار ہوگی ، اور اب تایا کے انتقال کے بعد یہ رقم ان کے ترکہ کا حصہ ہوکر تمام ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم کرنا لازم ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية : أما معناها شرعا: فهو إقامة الإنسان غيره مقام نفسه في تصرف معلوم حتى إن لم يكن معلوما يثبت به أدنى تصرفات الوكيل وهو الحفظ، وذكر في المبسوط: وقد قال علماؤنا فيمن قال لآخر: وكلتك بمالي: إنه يمتلك بهذا اللفظ الحفظ فقط كذا في النهاية.اھ(کتاب الوکالۃ، ج: ٣، ص: ٥٦٠، مط: ماجدية)
وفي الهداية: قال: "كل عقد جاز أن يعقده الإنسان بنفسه جاز أن يوكل به غيره" لأن الإنسان قد يعجز عن المباشرة بنفسه على اعتبار بعض الأحوال فيحتاج إلى أن يوكل غيره فيكون بسبيل منه دفعا للحاجة. وقد صح أن النبي صلى الله عليه وسلم وكل بالشراء حكيم بن حزام وبالتزويج عمر بن أم سلمة رضي الله عنهما.اھ(کتاب الوکالۃ، ج: ٣، ص:١٣٦، مط: دار الكتب العلمية)
وفي الهندية: وأما حكمها فوجوب الحفظ على المودع وصيرورة المال أمانة في يده ووجوب أدائه عند طلب مالكه، كذا في الشمني.اھ(کتاب الودیعۃ، ج:٤، ص: ٣٣٨، مط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92018کی تصدیق کریں
0     69
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات