احکام وراثت

ایک وارث کا ترکہ کے مال پر قبضہ کرکے کسی کو حصہ نہ دینا

فتوی نمبر :
92105
| تاریخ :
2026-02-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ایک وارث کا ترکہ کے مال پر قبضہ کرکے کسی کو حصہ نہ دینا

محترم مفتی صاحب /دارالافتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک خاندانی وراثتی مسئلے کے بارے میں شرعی رہنمائی کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ براہِ کرم درج ذیل تفصیل ملاحظہ فرمائیں:میرے نانا نانی کا انتقال ہوگیا تھا ان کا ایک گھر تھا۔ جب میری والدہ بیمار ہوئیں تو میرے بڑے بھائی نے علاج کے لیے وہ گھر فروخت کر دیا۔ لیکن اس نے میری دو ذہنی معذور خالاؤں کو وراثت میں شامل نہیں کیا۔گھر فروخت ہونے کے بعد حاصل شدہ رقم سے اس نے: ایک گھر خریدادو فلیٹس لیے ایک گاڑی لی اپنا کاروبار شروع کیا اپنی شادی کیاس سب کے بعد بھی کچھ رقم بینک میں موجود تھی۔ اب وہ کہتا ہے کہ سب کچھ اسی کا ہے۔ گھر اس کے نام پر ہے جبکہ فلیٹس کی مکمل معلومات ہمارے پاس نہیں۔خاندانی صورتِ حال یہ ہے:
میرے سب سے بڑے ماموں نابینا ہیں، ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی، ایک بیٹی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہے ایک غیر شادی شدہ خالہ ہیں دو خالائیں ذہنی معذوری کا شکار ہیں
میری والدہ موجود ہیں میری والدہ کے تین بچے ہیں: میں، میری بہن، اور میرا بڑا بھائی (جس نے گھر فروخت کیا اور تمام اثاثے اپنے قبضے میں رکھ لیے)۔
میرے بھائی نے:

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائلہ کے نانا ،نانی مرحومین نے بوقت انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ چھوڑا تھا ،وہ مرحوم کا ترکہ تھا ،جس میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث کے بعد بقیہ ترکہ تمام ورثاء ( سائل کی والدہ ، ماموں اور خالاؤں ) میں تقسیم کرنا لازم تھا، چنانچہ سائلہ کے بڑے بھائی کا نانا ،نانی کے ترکے پر قبضہ کر کے اپنے ماموں ،والدہ اور خالاؤں کو شرعی حصہ نہ دینا ظلم اور غصب پر مبنی عمل ہو نے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے ،جس کی وجہ سے و ہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے اس پر لازم ہے کہ نانا، نانی ، مرحومین کا ترکہ ان کے ورثاء کو حوالے کر کے مؤاخذه دنیوی و اخروی سے سبکدوشی حاصل کرے بصورت دیگر ورثاء کو اپنے حق کی وصولی کے لئے قانونی چارہ جوئی کا بھی حق حاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی حاشیۃ ابن العابدین: لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ‌ولا ‌ولايته ،الخ(ج: 6 ص : 200 مطلب فیما یجوز التصرف بمال الغیر ناشر: سعید)
وفی محیط البرہانی : ويقسم الباقي بين الأولاد ‌للذكر ‌مثل ‌حظ الأنثيين ، الخ (ج: 6 ص : 181 فصل فی وقف المریض ناشر : دار کتب العلمیہ)
وفی محیط البرہانی : والإرث إنما يجري فيما يبقى بعد الموت وهذا خيار ‌لايسقط ‌بالاسقاط مقصوداً،الخ(ج: 6 ص :532 الفصل الثالث فی خیار الرؤیۃ ناشر: دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92105کی تصدیق کریں
0     115
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات