احکام وراثت

نانا ،نانی کے بیٹے موجود ہو تو کیا نواسے میراث میں حصہ دار ہونگے؟

فتوی نمبر :
92256
| تاریخ :
2026-02-16
معاملات / ترکات / احکام وراثت

نانا ،نانی کے بیٹے موجود ہو تو کیا نواسے میراث میں حصہ دار ہونگے؟

ہم چار بھائی حیات خان وغیرہ اپنے والد کی وفات کے وقت زندہ تھے، جبکہ ہماری ایک بہن والد کی زندگی میں وفات پا گئی تھی۔ اب اس کے بیٹے اپنی والدہ کے وارث ہونے کے طالب ہیں، اس لیے سوال یہ ہے کہ کیا نواسی یا نواسہ اپنے ماموں کی موجودگی میں نانا کی جائیداد میں وارث بنتے ہیں یا نہیں؟
جبکہ ان کی والدہ اپنے والد کی وفات سے پہلے وفات پا چکی ہو؟ ہمارا دینِ اسلام اس بات میں ہمیں کیا رہنمائی دیتا ہے؟ وضاحت کر دیجیے، جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعی ضابطہ کے مطابق اگر کسی وارث کا مورث سے قبل انتقال ہو جائے تو اس کا وراثت میں حصہ نہیں ہوتا، اسی طرح مرحوم کی وفات کے وقت اس کی صلبی اور بلا واسطہ نرینہ اولاد حیات اور موجود ہو تو ان کی موجودگی میں اولاد کی اولاد وارث نہیں بنتی، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں سائل کی بہن کا انتقال چونکہ والد مرحوم کی حیات میں ہو چکا تھا اس لیے سائل کے بھانجے بھانجیاں شرعاً اپنے نانا مرحوم کے ترکے میں حصہ دار نہیں، لہٰذا سائل کے بھانجوں بھانجیوں کا اپنی والدہ مرحومہ کے حصہ کا مطالبہ کرنا کسی طرح درست اور جائز نہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس ناجائز مطالبہ سے دستبردار ہو جائے تا کہ قطع رحمی کے وبال سے حفاظت ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهنديه:وذوو ‌الأرحام ‌كل ‌قريب ‌ليس ‌بذي ‌سهم ‌ولا ‌عصبة وهم كالعصبات من انفرد منهم أخذ جميع المال، كذا في الاختيار شرح المختار وذوو الأرحام أربعة أصناف: صنف ينتمي إلى الميت وهم أولاد البنات.الخ(الباب العاشر في ذوي الأرحام،ج:٨،ص:٤٥٨،ط:ماجديه)
‌وفيها ايضاََ(:وهم ‌كل ‌من ‌ليس ‌له ‌سهم ‌مقدر ‌ويأخذ ‌ما ‌بقي ‌من ‌سهام ‌ذوي ‌الفروض وإذا انفرد أخذ جميع المال، كذا في الاختيار شرح المختار.فالعصبة نوعان: نسبية وسببية، فالنسبية ثلاثة أنواع: عصبة بنفسه وهو كل ذكر لا يدخل في نسبته إلى الميت أنثى وهم أربعة أصناف: جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده، كذا في التبيين فأقرب العصبات الابن.الخ(الباب الثالث في العصبات،ج:٦،ص:٤٥١،ط:ماجديه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92256کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات