احکام وراثت

والدہ کی طرف سے بیٹی کو دیا جانے والا پلاٹ بیٹی کے نام ٹرانسفر کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
92286
| تاریخ :
2026-02-17
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والدہ کی طرف سے بیٹی کو دیا جانے والا پلاٹ بیٹی کے نام ٹرانسفر کرنے کا حکم

محترم جناب السلام علیکم!
بعد از سلام عرض یہ ہے کہ میری والدہ ۔۔۔بلوچ نے ساکران روڈ رشید آباد کے علاقے میں ایک پلاٹ خریدا تھا، انہوں نے وہ پلاٹ بعد میں مجھے دیا اور ابھی میرے بہن بھائی بھی متفقہ طور پر راضی ہیں وہ پلاٹ مجھے دینے پر،اب میں والدہ کے نام پہ وہ پلاٹ اپنے نام ٹرانسفىر کرنا چاہتی ہوں، آپ سے التماس ہے کہ مجھے فتوی لکھ دے کہ میں اپنے نام کرا سکتی ہوں یا تمام بہن بھائی کے؟ جبکہ بہن بھائی راضی ہے میرے نام کروانے پر۔
نوٹ : والدہ نے مجھے دیا تھا،باقی ورثاء اس میں راضی ہیں، لیکن میرے نام پر ٹرانسفیر کرانے والے کہتے ہیں کہ فتوی لىكر آے.والده كا انتقال ہوچكا ہے.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مرحومہ۔۔۔ بلوچ نے اپنی صحت والی زندگی میں مذکورہ پلاٹ سائلہ کو ہبہ کرکے اس پر باقاعدہ قبضہ بھی دے دیا تھا، تو شرعاً وہ ہبہ مکمل اور لازم ہوچکا ہے، اور وہ پلاٹ سائلہ کی ملکیت شمار ہوگا،چنانچہ مرحومہ کے انتقال کے بعددیگر ورثاء کا اس میں کوئی حق باقی نہیں رہا، لہٰذا سائلہ اس پلاٹ کواپنے نام منتقل کراسکتی ہے۔
البتہ اگرمرحومہ نے مذکورپلاٹ صرف ز بانی طورپرسائلہ کو ہبہ کیاہواس پرزندگی میں باقاعدہ مالکانہ حقوق وقبضہ کااختیارنہ دیاہو،توشرعاً یہ ہبہ تام نہیں ہوا،لہذا مرحومہ کے انتقال کے بعد وہ پلاٹ ان کا ترکہ شمار ہوگا، جس میں تمام ورثاء حسب حصص شرعی حق دار ہوں گے۔
تاہم اگر تمام ورثاء عاقل بالغ هو اور وه اپنی خوشی اور رضامندی سے اپنا اپنا شرعی حصہ سائلہ کے حق میں چھوڑ دیں یا ہبہ کردیں، تو شرعاً یہ بھی درست ہے، اور اس صورت میں پلاٹ سائلہ کے نام منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وشرائط صحتها في الواهب العقل والبلوغ والملك) (إلى قوله) و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح. (وركنها) هو (الإيجاب والقبول).إلخ. (كتاب الهبة، ج: 5، ص: 687، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: وفي النتف ثلاثة عشر عقدا لا تصح بلا قبض.اهـ
وفي رد المحتار: (قوله: وفي النتف ثلاثة عشر) أحدها: الهبة (كتاب الهبة، ج: 5، ص: 690، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار أيضا: (والتمكن من القبض كالقبض فلو وهب لرجل ثيابا في صندوق مقفل ودفع إليه الصندوق لم يكن قبضا) لعدم تمكنه من القبض.اهـ (كتاب الهبة، ج: 5، ص: 690، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: وفي الخانية لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني وعليه الفتوى ولو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم.اهـ (كتاب الهبة، ج: 5، ص: 696، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92286کی تصدیق کریں
0     100
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات