روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزہ کی حالت میں زنا اور مشت زنی کا حکم

فتوی نمبر :
92570
| تاریخ :
2026-02-24
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزہ کی حالت میں زنا اور مشت زنی کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!امید ہے کہ خیریت سےہوں گے،ایک صاحب کا سوال روزے کی حالت میں زنا کرنے یا مشت زنی کے حوالے سے ہے، کہ اگر بلوغت کے پہلے دنوں میں کسی کو معلوم نہ ہو کہ کن کن چیزوں سے روزے کو نقصان پہنچتا ہے، اور وہ خطا میں درجہ بالا گناہوں کا شکار ہو جائے، اور اسے ایک یا دو سال بعد علم ہو جائے کہ وہ تو گناہ گار ہوگیا ہے، تو کیا گناہ سے توبہ کرنے پر وہ معاف ہو جائے گا یا کفارہ وغیرہ لازمی ہے؟ رہنمائی فرمائیں ۔جزاک اللّٰہ خیر ا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخص مذکور اگر دورانِ روزہ مشت زنی کر بیٹھا ہو، جس کے نتیجہ میں اسے انزال ہوگیا ہو تو ایسی صورت میں اس کا روزہ فاسد ہو چکا ہے، اور اس پر فقط اس روزے کی قضاء لازم ہوگی، کفارہ لازم نہ ہوگا، البتہ زناء کی صورت میں اگر باقاعدہ دخول کیا ہو تو اس کی وجہ سے اس کے ذمہ اس دن کے روزے کی قضا کے ساتھ بطورِکفارہ مسلسل ساٹھ روزے رکھنے لازم ہونگے،اگر کسی بھی وجہ سے تسلسل نہ رہے،تو ازسرِنو ساٹھ روزے رکھنے ہو گے،تاہم اگرشخص مذکور کسی ضعف وغیرہ کی وجہ سے مسلسل ساٹھ روزے رکھنے پر قادر نہ ہو توپھر ساٹھ فقراء ومساکین جو مستحق ز کوۃ ہوں،ان میں کوئی غیرمسلم شامل نہ ہو،انکو دو وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلانا،یا صدقہ فطر کے بقدر ان میں سے ہر ایک کو رقم دینا لازم ہے، نیز مذکور دونوں صورتوں میں فقط توبہ سے روزہ معاف نہیں ہوگا، بلکہ قضاء اور دوسری صورت میں کفارہ بھی لازم ہوگا، جبکہ ماہِ رمضان اور روزہ کی حالت میں اس قبیح فعل کی شناعت بھی مزید بڑھ جاتی ہے، جس پر اس شخص کو بصدقِ دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے آئندہ کیلئے اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: و کذا الاستمناء بالکف و ان کرہ تحریما لحدیث"ناکح الید ملعون"اھ
وفی الشامیۃ تحت: (قولہ و کذا الاستمناء بالکف) أی فی کونہ لا یفسد لکن ھذا إذا لم ینزل أما إذا أنزل فعلیہ القضاء کما سیصرح بہ و ھو المختاراھ (ج 2، ص 399،ط:ایچ ایم سعید)۔
وفیہ أیضاً: (وإن جامع) المكلف آدميا مُشتهى (في رمضان أداء) لما مر (أو جومع) أو توارت الحشفة (في أحد السبيلين) أنزل أولا (إلى قوله)قضى في الصور كلها (وكفر)اھ
وفي الشامية:تحت(قوله:ككفارة المظاهر) مرتبط بقوله وكفر أي مثلها في الترتيب فيعتق أولا فإن لم يجد صام شهرين متتابعين فإن لم يستطع أطعم ستين مسكينااھ (کتاب الصوم، ‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج 2، ص 409، ط: دار الکتب العلمیۃ بیروت)۔
و فی التاتار خانیۃ: إذا عالج ذکرہ بیدہ حتی أمنی قال الشیخ ابوبکر و الشیخ الامام ابوالقاسم لایفسد صومہ و عامۃ مشایخنا استحسنوا و أفتوا بالفساد اھ(ج 3، ص 385، ط: رشیدیہ)۔
وفی الھندیۃ: من جامع عمداً في أحد السبيلين فعليه القضاء والكفارة، ولايشترط الإنزال في المحلين، كذا في الهداية. وعلى المرأة مثل ما على الرجل إن كانت مطاوعةً، وإن كانت مكرهةً فعليها القضاء دون الكفارة اھ (كتاب الصوم، النوع الثاني ما يوجب القضاء والكفارة، ج 1، ص 205، ط: دار الفكر بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92570کی تصدیق کریں
0     57
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات