احکام وراثت

بیوہ ،دو بہنوں اور ایک بھتیجے میں ترکہ کی تقسیم کا طریقہ

فتوی نمبر :
93032
| تاریخ :
2026-03-08
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوہ ،دو بہنوں اور ایک بھتیجے میں ترکہ کی تقسیم کا طریقہ

سوال برائے فتوٰی:
السلام علیکم،
چچا کی وفات کے بعد ان کی 50 کنال زمین کی تقسیم کے بارے میں رہنمائی درکار ہے۔ موجودہ وارث یہ ہیں:
صرف 1 بھتیجا
1 بیوہ
2 بہنیں
اور کوئی مرد وارث موجود نہیں
براہ کرم قرآن و حدیث اور فقہ اہل حدیث کے مطابق صحیح حصہ اور تقسیم کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مرحوم کا تركہ اس کےموجوده ورثاء ميں اصول ميراث كے مطابق اس طرح تقسيم ہوگا كہ مرحوم نے بوقت انتقال جو كچھ منقولہ وغيره منقولہ مال وجائيداد، سونا، چاندى، زيورات، نقد رقم، اور ہر قسم كا چھوٹا بڑا گھريلو ساز وسامان اپنى ملكيت ميں چھوڑا ہے، وه سب مرحومہ كا تركہ ہے، اس ميں سے سب سے پہلے مرحومہ كے كفن دفن كے متوسط مصارف ادا كريں، اس كے بعد دىكھيں كہ اگر مرحوم كے ذمہ كچھ قرض واجب الادا ہو تو وه ادا كريں، اس كے بعد دىكھيں كہ اگر مرحومہ نے كوئى جائز وصيت كى ہو تو بقيہ مال كے ايك تہائى (3/1) كى حد تك اس پر عمل كريں، اس كے بعد جو كچھ بچ جائے اس کے کل 12 حصے کرکے مرحوم کى بيوه كو تين حصے، ہربہن كو چار چار حصے،اور بھتىجا كو اىك حصہ ديا جائے، جسےمزیدسہولت وآسانی کے لیے فیصدی حصوں میں بھی لکھ دیاگیاہے۔
مسئلــــــــــة: 12 (مرحوم چچا)
ميتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بيوه بہن بہن بھتىجا
3 4 4 1

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93032کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات