ایک شخص تقریبا روزانہ اپنی بیوی کو نماز کی دعوت دیتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی بیوی نماز نہیں پڑھتی ،تو ایک دن اس شخص نے غصے میں آکر یہ جملہ کہا کہ اگر آج کے بعد میں تجھے نماز کی دعوت دوں تو میں ہندو کا بچہ ہوں گا۔ تو اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ شخص اپنی بیوی کو دوبارہ دعوت دے سکتا ہے یا نہیں؟ اور اس کے علاوہ اس پر مبنی جو ازدواجی مسائل وغیرہ ہیں آیا کہ اس کا نکاح تو اس کی وجہ سے فاسد نہیں ہو گیا؟ رہنمائی فرما ئیں ،جزاکم اللہ اللہ خیرا
واضح ہو کہ فقہاء کرام نے ایسے الفاظ جس میں آئندہ کسی فعل کے کرنے یا نہ کرنے کو ایمان،کفر سے متعلق کسی امر کے ساتھ معلق کیا گیا ہو کو حلف کے حکم میں قرار دیاہے اور اس کے خلاف کرنے کی صورت میں حنث یمین اور کفارہ کا حکم بیان کیا ہے،لہذا صورت مسئولہ میں سائل اگر مذکور الفاظ ''اگر آج کے بعد میں تجھے نماز کی دعوت دوں تو میں ہندو کا بچہ ہونگا'' کہہ دینے کے بعد بھی اپنی بیوی کو نماز کی دعوت دیتا ہے، تو اس کی وجہ سے اگرچہ وہ کا فر نہیں ہوگا اور نہ ہی نکاح پر کوئی اثر پڑیگا،تاہم قسم میں حانث ہونے کی وجہ سے اس پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا جو کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، یا ان کو کپڑے دینا ہے ،اگر اس کی طاقت نہ ہو تو پھرلگاتار تین روزے رکھنا ہے ۔
کمافی الدرالمختار:و) القسم أيضا بقوله (إن فعل كذا فهو) يهودي أو نصراني أو فاشهدوا علي بالنصرانية أو شريك للكفار أو (كافر)فيكفر بحنثه لو في المستقبل، أما الماضي عالما بخلافه فغموس واختلف في كفره (و) الأصح أن الحالف (لم يكفر) سواء (علقه بماض أو آت) إن كان عنده في اعتقاده أنه (يمين الخ(کتاب الایمان،ج:3،ص:717،مط:ایچ ایم سعید)
وفی رد المحتار:تحت قوله فيكفر بحنثه) أي تلزمه الكفارة إذا حنث إلحاقا له بتحريم الحلال، لأنه لما جعل الشرط علما على الكفر وقد اعتقده واجب الامتناع وأمكن القول بوجوبه لغيره جعلناه يمينا نهر (الی قولہ)المراد بالجاهل هو الذي لا يعتمد شيئا، ولا وجه لتكفيره لما علمت من أنه إنما يكفر إذا اعتقده كفرا ليكون راضيا بالكفر، أما الذي لا يعتقد كذلك لم يرض بالكفر حتى يقال إنه يكفر فافهم الخ(کتاب الایمان،ج:3،ص:718،مط:ایچ ایم سعید)
وفی بدائع الصنائع:وأما الثالث فهو كفارة اليمين لأن الواجب فيها أحد الأشياء الثلاثة باختياره فعلا غير عين، وخيار التعيين إلى الحالف يعين أحد الأشياء الثلاثة باختياره فعلا، وهذا مذهب أهل السنة والجماعة في الأمر بأحد الأشياء أنه يكون أمرا بواحد منها غير عين، وللمأمور خيار التعيين الخ(كتاب الكفارات،ج:5،ص:96،مط:ایچ ایم سعید)
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1