احکام وراثت

بیٹے کے نام پر خریدے ہوئے گھر کا حکم

فتوی نمبر :
93878
| تاریخ :
2026-04-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹے کے نام پر خریدے ہوئے گھر کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! ایک شخص نے اپنے بیٹے کے نام زمین خریدی، لیکن اس زمین کی دیکھ بھال والد ہی کیا کرتے تھے، پھر والد کا انتقال ہوگیا، ورثاء نے میراث تقسیم نہیں کی، پھر کچھ سالوں بعد بیٹے کا بھی انتقال ہوگیا،اب میراث تقسیم کرنی ہے والد کی بھی اور اس بیٹے کی بھی، تو اب وہ زمین جو باپ نے بیٹے کے نام خریدی تھی، وہ کس کی مانی جائے گی،کیا اس میں بیٹے کےبھائی بہنوں کا بھی حصہ ہوگا یا نہیں؟ یا صرف اس بیٹے کے ورثاء کا حصہ ہوگا ؟ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والد کا کسی وجہ سے اپنےبیٹے کے نام پر زمین خریدنا، جبکہ نیت خوداپنے لئے خریدنے کی ہو اور اس کے تمام مالکانہ تصرفات بھی وہ اپنےہی پاس رکھے ، تو محض بیٹے کے نام پرزمین خریدنے سے بیٹاشرعاً اس کا مالک نہیں بن جاتا، لہذا صورت مسئولہ مىں اگر مذکورہ شخص نے صرف زمين کی خریداری میں بىٹے کےنام کااندراج کروایا تھا ،حالانکہ زمین خوداپنے لیےخریدی تھی اوراس زمین کے تمام تصرفات اور اختیارات بدستور اپنے پاس رکھے تھے، تو ایسی صورت میں بیٹا شرعاً اس زمین کا مالک نہیں بنا، بلکہ وہ بدستور والد مرحوم کی ملکیت رہی ،چنانچہ والدکے انتقال کے بعدوہ ان کے موجود تمام شرعی ورثاء(بشمول مرحوم بیٹے کے ورثاء)کے درمیان حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگی، جس کا طریقہ کار تمام متعلقہ ورثاء کی تفصیل بیان کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الدر المختار: اعلم أن أسباب الملك ثلاثة: ناقل كبيع وهبة وخلافة كإرث وأصالة، وهو الاستيلاء حقيقة بوضع اليد أو حكما بالتهيئة، الخ (كتاب الصيد، ج: 6، ص: 463، مط: سعید کراچی)
وفي البحر الرائق شرح کنزالدقائق: (قوله وجعلته لك) لأن اللام للتمليك ولهذا لو قال هذه الأمة لك كان هبة ولو قال هي لك حلال لا تكون هبة إلا أن يكون قبله كلام يستدل به على أنه أراد به الهبة كذا في الخلاصة قيد بقوله لك لأنه لو قال جعلته باسمك لا يكون هبة ولهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما إن قال جعلته لابني تكون هبة وإن قال باسم ابني لا تكون هبة.اهـ (كتاب الهبة، ج: 7، ص: 285، مط: دار الكتاب الإسلامي)
وفی الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض وأن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب ولا يكون متصلا ولا مشغولا بغیرالموھوب،الخ (الباب الأول تفسير الهبة وركنها وشرائطها وأنواعها وحكمها، ج:4، ص:374، مط: ماجدیۃ)
وفی فقہ البیوع: ٩٣۔العقود الصوریۃ: وما ذكرنا من حكم التلجئة يُقاربه ما يُسمى في القوانين الوضعية: «عقوداً صورية» (ostensible contracts)، وتسمى في بلادنا (Benami Contracts)؛ وهي : أن تُشترى أرض باسم غير المشتري الحقيقيّ، وتُسجل الأرض باسمه في الجهات الرسمية، وذلك لأغراض ضريبية، أو لأغراض أخرى، ولكن المشتري الحقيقيّ هو الذي دفع ثمنها. وعدّۃ من القوانين الوضعية تعترف بكونها صورية،(الیٰ قولہ) وعلى هذا الأساس أفتى علماء شبه القارة الهندية: بأن مجرد تسجيل الأرض باسم أحد لا يستلزم أن يكون هو مالكاً لها، فلو اشتراها أحد باسم رجل آخر لم يدفع الثمن، وإنما دفع الثمن من قبل الأول، فمجرد هذا التسجيل لا يعني أنه وهب له الأرض.اھ (الباب الثانی: فی الاحکام المتعلقۃبالمتعاقدین، ج: 1، ص: 217-219، مکتبۃ معارف القرآن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93878کی تصدیق کریں
0     66
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات