احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور مفقود الخبر بیٹے کے حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
94303
| تاریخ :
2026-04-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور مفقود الخبر بیٹے کے حصہ کا حکم

سوال برائے شرعی رہنمائی (لاپتہ بھائی کے حصے کا حکم) السلام علیکم مفتی صاحب! والد صاحب کی وراثت کی تقسیم کے حوالے سے ایک اہم شرعی مسئلہ دریافت کرنا ہے، خاندان کے ورثاء کی تفصیل درج ذیل ہے: والد: وفات 1990 والدہ: وفات 2001 بیٹا ۱: وفات 2015 بیٹا ۲: وفات 2017 ایک بیٹا اور ایک بیٹی: (یہ دونوں زندہ ہیں) لاپتہ بیٹا (مفقود الخبر): جو تقریباً 15 سال سے لاپتہ ہیں، غیر شادی شدہ ہیں اور موجودہ عمر تقریباً 78 سال ہے، سوال: ہمیں صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ شرعی طور پر اس لاپتہ بھائی کے حصے کا کیا حکم ہے؟ ۱:کیا ان کا حصہ نکال کر محفوظ (Hold) رکھا جائے گا یا اسے اب تقسیم کیا جا سکتا ہے؟ ۲: اگر یہ حصہ تقسیم ہونا ہے، تو یہ کس کس وارث کو ملے گا؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا تحریری جواب عنایت فرمائیں تاکہ وراثت کا یہ معاملہ شرعی طریقے سے حل ہو سکے۔جزاک اللہ ۔ تنقیح:مرحوم دو بیٹے شادی شدہ تھے یا نہیں اور ان کے انتقال کے وقت ان کی بیوہ،بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کون کون موجود تھا اس کی وضاحت کریں؟جواب تنقیح: ایک بھائی کےبیوی اور تین بیٹے، دوسرے کے بیوی ،ایک بیٹا، چار بیٹیاں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور مفقود بیٹے کو لاپتہ ہوتے ہوئے تقریباً پندرہ سال گزر چکے ہیں، اور اس دوران تلاش کے باوجود اس کی زندگی یا وفات کے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، اور اس کی کل عمر اٹھتہر سال کو پہنچ چکی ہو، تو اہلِ خانہ عدالت سے رجوع کرکے اس کے مفقود ہونے کا معاملہ دائر کریں، عدالت بھی اپنے وسعت کے مطابق تحقیق و تفتیش کرے، اگر اس کے باوجود کوئی اطلاع نہ ملے، تو عدالت اس کی موت کا سرٹیفیکیٹ جاری کردے، پھرعدالتی فیصلے کے بعد اسے والدین مرحومین کے ترکہ سے ملنے والاحصہ میراث اور اس کےدیگر اموال نوے سال مکمل ہونے یا عدالتی فیصلےکے وقت موجوداس کے شرعی ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا ، جس کی تفصیل اس وقت معلوم کی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار: وقيل يقدر بتسعين سنة بتقديم التاء من حين ولادته واختاره في الكنز، وهو الأرفق هداية وعليه الفتوى ذخيرة، وقيل بمائة، وقيل بمائة وعشرين، واختار المتأخرون ستين سنة واختار ابن الهمام سبعين لقوله عليه الصلاة والسلام «أعمار أمتي ما بين الستين إلى السبعين» فكانت المنتهى غالبا. وذكر في شرح الوهبانية أنه حكاه في الينابيع عن بعضهم. قال في البحر: والعجب كيف يختارون خلاف ظاهر المذهب مع أنه واجب الاتباع على مقلد أبي حنيفة.(كتاب المفقود،ج:٤، ص: ٢٩٦، ط: سعيد)
وفيها ايضاََ: قوله: (واختار الزيلعي تفويضه للإمام) قال في الفتح: فأي وقت رأى المصلحة حكم بموته. قال في النهر: وفي الينابيع: قيل يفوض إلى رأي القاضي، ولا تقدير فيه في ظاهر الرواية. وفي القنية: جعل هذا رواية عن الإمام. اهـ قلت: والظاهر أن هذا غير خارج عن ظاهر الرواية أيضا، بل هو أقرب إليه من القول بالتقدير؛ لأنه فسره في شرح الوهبانية بأن ينظر ويجتهد ويفعل ما يغلب على ظنه فلا يقول بالتقدير؛ لأنه لم يرد به الشرع بل ينظر في الأقران وفي الزمان والمكان ويجتهد ثم نقل عن مغني الحنابلة حكايته عن الشافعي ومحمد، وأنه المشهور عن مالك وأبي حنيفة وأبي يوسف. وقال الزيلعي: لأنه يختلف باختلاف البلاد وكذا غلبة الظن تختلف باختلاف الأشخاص فإن الملك العظيم إذا انقطع خبره يغلب على الظن في أدنى مدة أنه قد مات اهـ ومقتضاه أنه يجتهد ويحكم القرائن الظاهرة الدالة على موته وعلى هذا يبتنى على ما في جامع الفتاوى حيث قال: وإذا فقد في المهلكة فموته غالب فيحكم به وأفتى به بعض مشايخ مشايخنا وقال إنه أفتى به قاضي زاده صاحب بحر الفتاوى، لكن لا يخفى أنه لا بد من مضي مدة طويلة حتى يغلب على الظن موته لا بمجرد فقده عند ملاقاة العدو أو سفره البحر ونحوه إلا إذا كان ملكا عظيما فإنه إذا بقي حيا تشتهر حياته، فلذا قلنا إن هذا مبني على ما قاله الزيلعي تأمل (قوله: وطريق قبول البينة) فيه إيهام أنه يحتاج إلى بينة على موت أقرانه وليس بمراد، بل المراد ما إذا قامت بينة على موته حقيقة. ففي النهر عن التتارخانية: ثم طريق موته إما بالبينة أو موت الأقران. وطريق قبول هذه البينة أن يجعل القاضي إلخ اھ (كتاب المفقود، ج: ٤، ص: ٢٩٧، ط: سعيد)
وفی بدائع الصنائع: (أما) الأول: ‌فالمفقود ‌اسم ‌لشخص ‌غاب ‌عن ‌بلده ‌ولا ‌يعرف خبره أنه حي أم ميت (فصل) : وأما حال المفقود: فعبارة مشايخنا رحمهم الله عن حاله أنه حي في حق نفسه ميت في حق غيره، والشخص الواحد لا يكون حيا وميتا حقيقة لما فيه من الاستحالة ولكن معنى هذه العبارة أنه (تجري) عليه أحكام (الأحياء) فيما كان له فلا يورث ماله ولا تبين امرأته كأنه حي حقيقة (وتجري) عليه أحكام الأموات فيما لم يكن له فلا يرث أحدا كأنه ميت حقيقة؛ لأن الثابت باستصحاب الحال يصلح لإبقاء ما كان على ما كان ولا يصلح لإثبات ما لم يكن وملكه في أحكام أمواله ونسائه أمر قد كان واستصحبنا حال الحياة لإبقائه (کتاب المفقود، فصل فی بیان ما یصنع بمال المفقود، ج: ٦، ص: ١٩٦،مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94303کی تصدیق کریں
0     42
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات