احکام وراثت

باپ شریک بھائی کے ترکہ کی تقسیم کا طریقہ

فتوی نمبر :
94304
| تاریخ :
2026-04-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

باپ شریک بھائی کے ترکہ کی تقسیم کا طریقہ

میرے دادا جان نے یکے بعد دیگرے چار شادیاں کین،اور ہر شادی ایک بیوی کے وفات کے بعد کی، پہلی بیوی فوت ہوئی ،تو دوسری شادی اور دوسری کے وفات کے بعد تیسری شادی کی، اور تیسری کی وفات کے بعد چوتھی شادی کی،پہلی بیوی سے ایک بیٹی دو بیٹے ہوئے،اس کے بعد دوسری تیسری چوتھی بیویوں سے ایک ایک بیٹا ہوا،پھر دادا کے وفات کے بعد اس کا ترکہ ان ورثا میں تقسیم ہوا،پھر پہلی بیوی سے جو بیٹی تھی وہ وفات پا گئی، اور اس کے اولاد موجود ہیں، اور اس کے بعد بیٹا بھی وفات ہوا ،اس کے بھی اولاد ہیں، لیکن جو تیسرا بیٹا عالم بھی تھا، اور اس کی زہنی توازن میں مسلہ پیدا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کی شادی ہی نہیں ہوئی، وہ بھی وفات پا گیا،اب سوال یہ ہے کہ اس کی جائیداد ترکہ کس کو ملے گا؟کیا اسکی جائداد اس کے تین سو تیلے بھائیوں کو ملے گا یا پھر اس کے سگی بہن اور سگا بھائی کے اولاد کو ملے گا؟ پہلی شادی سے دو سگے بھائی اور ایک سگی بہن تھی،اور سگی بہن پہلے فوت ہوئی اور پھر اس کا سگا بھائی فوت ہوا ،پھر وہ خود فوت ہو گیا،براہ مہربانی شریعت محمدی کے اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ جس غیر شادی شدہ بھائی کا انتقال ہوا ہے، اس کے ورثاء میں جب مذکور تین علاتی بھائی (باپ شریک بھائی )حیات ہیں،تو ان کی موجودگی میں اس بھائی کے بھانجوں یا بھتیجوں کااس کے ترکہ میں شرعاََ کوئی حصہ نہیں ، اور نہ ہی انہیں اس ترکہ میں حصہ داری کے مطالبہ کا حق حاصل ہوگا، بلکہ یہ ترکہ ان علاتی بھائیوں کےدرمیاں حسب حصص شرعی تقسیم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: فأقرب العصبات الابن ثم ابن الابن وإن سفل ثم الأب ثم الجد أب الأب وإن علا، ثم الأخ لأب وأم، ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم اھ (الباب الثالث في العصبات، ج: ٦، ص: ٤٥١، ط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94304کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات