والد کی وراثت میں سے بچوں کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے ملے تھے۔ ترکے میں ایک والدہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بیٹوں نے ایک کروڑ روپے کا ایک گھر خرید لیا، جبکہ باقی رقم مختلف اخراجات میں استعمال ہو گئی۔اب بہنوں کو ان کا حصہ دینا چاہتے ہیں، اس لیے خریدا ہوا گھر بیچنا پڑے گا۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس وقت تقریباً گھر کو خریدے ہوئے 6 سے 7 سال ہو گئے ہیں اور گھر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ کیا بہنوں کو وہی حصہ دیا جائے گا جو والد کے ترکے، یعنی ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے میں سے بنتا تھا، یا اس وقت گھر کی موجودہ قیمت کے مطابق ان کا حصہ ادا کیا جائے گا؟دوسرا یہ کہ ایک کروڑ روپے کا گھر خریدنے کے بعد باقی رقم بھائیوں نے استعمال کر لی تھی، اس کا حساب کس طرح ہوگا؟تیسرا یہ کہ ایک بہن کو کچھ عرصے بعد دو لاکھ روپے دیے گئے تھے، اس کا اس وقت کیا حساب ہوگا؟
سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر بھائیوں نے بہنوں کی اجازت کے بغیر مشترکہ ترکہ کی رقم (ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے) سے اپنے لیے مکان خریدنے اور ذاتی اخراجات میں استعمال کیا ہو، تو اس رقم میں دیگر ورثاء (بہنوں) کے شرعی حصوں کے مطابق ان کی جو رقم بنتی تھی، اب بھی وہی رقم بھائیوں کے ذمے واجب الادا ہے۔لیکن اگر صراحۃً یا دلالۃً ان کی اجازت سے، قرض کی تصریح کیے بغیر، بھائیوں نے مکان خریدا ہو تو اب موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے جو قیمت بنے گی، اسی حساب سے تمام ورثاء کو ان کے حصصِ شرعیہ دیے جائیں گے۔جبکہ جس بہن کو دو لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے، اگر وراثت کی بنیاد پر ادائیگی کی گئی ہو تو تقسیمِ ترکہ کے وقت اس کے حصے میں سے منہا کیے جائیں گے، ورنہ اس کی پوری وضاحت کرکے حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
کما فی الدرالمختار:مطلب في قولهم الديون تقضى بأمثالها...قد قالوا إن الديون تقضى بأمثالهاالخ (کتاب الرھن، فصل في مسائل متفرقة، ج:6، ص:525، ط: سعید)
وفی بدائع الصنائع: وأما حكم الشركة.فأما شركة الأملاك فحكمها في النوعين جميعا واحد، وهو أن كل واحد من الشريكين كأنه أجنبي في نصيب صاحبه، لا يجوز له التصرف فيه بغير إذنه لأن المطلق للتصرف الملك أو الولاية ولا لكل واحد منهما في نصيب صاحبه ولاية بالوكالة أو القرابة؛ ولم يوجد شيء من ذلك وسواء كانت الشركة في العين أو الدين لما قلنا( فصل في حكم الشركة، ج: 6، ص: 65، ط: سعید)
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما اھ (المادة 1073،ج:3،ص:26،ط:دارالجیل)
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2