احکام وراثت

والد سے پہلے انتقال کرنے والے بیٹے کا ترکہ میں حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
94755
| تاریخ :
2026-04-30
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد سے پہلے انتقال کرنے والے بیٹے کا ترکہ میں حصہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام ،اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب کا 2021 میں انتقال ہوگیا تھا، بوقتِ انتقال ان کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹے، اور چار بیٹیاں حیات تھیں، جبکہ ہمارے ایک بھائی کا والد صاحب کی حیات میں ہی انتقال ہوگیا تھا، ان کے ورثاء میں ان کی ایک بیوہ، دوبیٹے، اور ایک بیٹی حیات تھیں، اب بھائی کی بیوی اور بچوں کا کہنا ہے کہ ہمیں مرحوم کا جوحصہ والد صاحب کے ترکہ سے بنتا ہے، وہ ہمیں دیاجائے، اور مرحوم بھائی کی اپنی تو کوئی پراپرٹی نہیں تھی،والد صاحب کےساتھ مشترکہ رہائش تھی، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ ہمارے والد صاحب کے ترکہ سے ہمارے بھائی کا یا اس کے بچوں کا حصہ بنتا ہے یا نہیں، قرآن و سنت کی روشنی میں واضح فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والد کی زندگی میں جس بیٹے یا بیٹی کا انتقال ہوجائے، تو اس کا یا اس کی اولاد کا اس کے والد کی میراث میں شرعاً کوئی حصہ نہیں بنتا، اور نہ ہی وہ اس کا مطالبہ کرسکتے ہیں، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مسمٰی یاسر مرحوم اور اس کی اولاد کا مرحوم والد کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں، البتہ اگر مرحوم کے ورثاء اپنی مرضی سے مرحوم بھائی کی اولاد کے ساتھ صلہ رحمی کے طور پر انہیں بھی کچھ دینا چاہیں، تو اس کا انہیں اختیار حاصل ہے، تاہم ایسا کرنا شرعاً ان پر لازم و ضروری نہیں، چنانچہ مرحوم بھائی کی اولاد کو خود سے اپنا حق جتلاکر مطالبہ کرنے سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری : عن ابن عباس رضي اللّٰه عنهما قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم: ألحقوا الفرائض بأهلها فما بقي فهو لأولی رجل ذکر (باب میراث الولد من ابیہ وامہ، ج: 4، ص: 2959، رقم: 2732، م: بشرٰی)۔
و فی تکملة فتح الملهم : ولو کان مدار الإرث علی الیتم والفقر والحاجة لما ورث أحد من الأقرباء الأغنیاء، وذهب المیراث کله إلی الیتامیٰ والمساکین (الٰی قولہ) وأن معیار الإرث لیس هو القرابة المحضة ولا الیتم والمسکنة، وإنما هو الأقربیة إلی المیت اھ
و فیھا ایضاً : وقد ذکر الإمام أبوبکر جصاص الرازي رحمه اللّٰه في أحکام القرآن،2: 101 والعلامة العیني في عمدة القاري، 23: 238،الإجماع علی أن الحفید لایرث مع الابن اھ ۔( باب الحقوا الفرائض الخ، ج: 2، ص: 17، 18، م: دارالعلوم کراتشی)۔
وفی الشامیۃ : وموضوعه: التركات، وغايته: إيصال الحقوق لأربابها، وأركانه: ثلاثة وارث ومورث وموروث، وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه اھ (کتاب الفرائض، ج: 6، ص: 758، م: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94755کی تصدیق کریں
1     145
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات