احکام وراثت

ترکہ پر آنے والے اخراجات کس اعتبار سے تقسیم ہوں گے؟

فتوی نمبر :
94877
| تاریخ :
2026-05-03
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ پر آنے والے اخراجات کس اعتبار سے تقسیم ہوں گے؟

میری پانچ بہنیں ہیں اور اکیلا بھائی ہوں۔ترکہ کی جائیداد کی تقسیم میں لڑکے 2حصے ہوتے ہیں ،تو جائیداد کو بیچنے کے لئے کاغذات بنوانے کے جو اخراجات
آئیں گے کیا لڑکے کو 2 حصوں کے حساب سے اخراجات میں پیسے ادا کرنے ہوں گے ؟جلد جواب کا منتظر ہوں۔


الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ کسی شخص کے انتقال پر اس کے ورثاء، اس کے ترکہ کے مشترکہ طور پر مالک بن جاتے ہیں ۔اور اصولِ میراث کے مطابق ہر ایک وارث اپنے حصے کے تناسب سے شراکت دار بن جاتا ہے۔جبکہ مشترکہ ملکیت کے سلسلے میں شرعی ضابطہ کے مطابق اس کے منافع و اخراجات کی تقسیم ملکیتی حصوں کے تناسب سے کی جاتی ہے۔
چنانچہ صورتِ مسئولہ میں بھی چونکہ بھائی کو بہن کے مقابلے میں ترکہ میں سے دوگنا حصہ ملتا ہے اس لئے ترکہ سے متعلقہ کاغذات وغیرہ کے اخراجات بھی اس کے حصے میں بہن کی نسبت دو چند آئیں گے۔ اور اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ترکہ کی جائیداد کے بیچنے کی صورت میں کاغذی اور قانونی کاروائی پر جتنا خرچہ آ جائے پہلے اس کو ترکہ کی قیمت سے ادا کرکے بقیہ اصولِ میراث کے مطابق ورثاء میں تقسیم کر دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: [ (المادة 1073) تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك]
(المادة 1073) - (تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابهم بنسبة حصصهم. فلذلك إذا شرط لأحد الشركاء حصة أكثر من حصته من لبن الحيوان المشترك أو نتاجه لا يصح) تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما، انظر المادة (1308) وحاصلاتها أيضا يجب أن تكون على هذه النسبة؛ لأن الغنم بالغرم بموجب المادة (88) الخ (الکتاب العاشر: الشرکات الباب الأول في بيان شركة الملك الفصل الثاني في بيان كيفية التصرف في الأعيان المشتركة ج:3 ص26 رقم المادة: 1073ط: دار الجیل)۔
و فیہ ایضاً:(في بيان تعمير الأموال المشتركة وبعض مصروفاتها الأخرى)
المادة (1308) - (إذا احتاج الملك المشترك للتعمير والترميم فيعمره أصحابه بالاشتراك بنسبة حصصهم) ۔۔الخلاصة: إن نفقات الأموال المشتركة تعود على الشركاء بنسبة حصصهم في تلك الأموال حيث إن الغرم بالغنم كما جاء في (المادة 38)۔۔۔۔۔۔إذا كان نصف ماء البركة لزيد وثلثها لعمرو وسدسها لبكر وتلف مجرى الماء الذي يسيل إلى تلك البركة واحتاجت التعمير فيدفع الشركاء نفقات التعمير بنسبة حصصهم أي يدفع صاحب النصف نصف المصرف وصاحب الثلث ثلث المصرف وصاحب السدس سدس المصرف (التنقيح) الخ (كتاب الشركة الباب الخامس في بيان النفقات المشتركة المادة:1308 ط:3 ص:310 ط: مكتبة الطارق)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94877کی تصدیق کریں
0     48
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات