قرض

حکومت کی آسان کاروبار اسکیم کے تحت قرض لینے میں پراسیس فیس کا حکم

فتوی نمبر :
95956
| تاریخ :
2026-06-02
معاملات / مالی معاوضات / قرض

حکومت کی آسان کاروبار اسکیم کے تحت قرض لینے میں پراسیس فیس کا حکم

السلام علیکم۔ عرض یہ ہے کہ میرے شوہر کا کپڑے کی ایک چھوٹی سی دکان ہے۔ یہ دکان بھی ملتانی تاجر ہول سیل والوں سے ادھار پہ مال لے کر بنائی تھی۔ ہمارے مالی حالات شروع سے بس گزارے لائق تھے۔ گھر کے کھانے پینے کا ہو جاتا ہے بس اب بھی اتنا ہوتا ہے۔ ہر ہفتے ملتانی تاجر آتے ہیں اور مال کی قسط لے جاتے ہیں۔ جو تھوڑی بہت سیل ہوتی ہے وہ اس طرح چلی جاتی ہے یا بس گھر کا کچن چلتا ہے۔ چونکہ پیسے نہیں بچتے تو پھر سے مال ادھار لانا پڑتا ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہا۔ اب عرض یہ ہے کہ سیل اتنی نہیں ہے کہ ملتانی تاجر کو بھی قسط دی جائے اور گھر بھی چلایا جائے۔ گھر میں اکثر 2 ہزار بھی نہیں ہوتے۔ نا ہی میرا ایک رتی بھی سونا ہے یا کوئی رقم ہے۔ ہم بینک سے آسان کاروبار سکیم سے لوں لینا چاہتے ہیں۔ جسکے بارے میں پنجاب بینک دعویدار ہے کہ 15 لاکھ پہ کوئی سود نہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ لون پروسیجر کے جو پیسے ہیں یہ سود لے رہے ہیں۔ اب عرض یہ ہے کہ حالات بہت ہی خراب ہیں۔ آپ بتائیں کہ کیا یہ لون یا قرضہ لے لیا جائے تو اسلام میرے حالات پہ اسکی اجازت دیتا ہے؟؟؟ آپکی بڑی مہربانی ہوگی اگر آپ رہنمائی فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں بینک کی مذکور"آسان کاروبار اسکیم" کا شرعی حکم اس کے اصل معاہدہ اور طریقۂ کار پر موقوف ہے، محض نام یا اشتہار کی بنیادپراس معاملہ کے جوازیاعدم جوازکاحکم نہیں لگایاجاسکتا۔چنانچہ اگر اس اسکیم میں قرض پر کسی بھی قسم کا مشروط اضافہ یا زائد ادائیگی لازم ہوتی ہو، تو یہ شرعاً سود (ربا) کے حکم میں داخل ہو کر ناجائز ہوگا۔
لہٰذا سائلہ کوچاہیےکہ محض مجبوری یا نام کو بنیاد بنا کر فیصلہ کرنے کی بجائے متعلقہ بینک کے مکمل معاہدےکی دستاویزات کسی مستند دارالافتاء یامفتی صاحب کودیکھاکرحکم شرعی معلوم کرتے ہوئے اس پرعمل کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالی في التنزیل ﴿ٱلَّذِينَ يَأۡكُلُونَ ٱلرِّبَوٰاْ لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ ٱلَّذِي يَتَخَبَّطُهُ ٱلشَّيۡطَٰنُ مِنَ ٱلۡمَسِّۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡبَيۡعُ مِثۡلُ ٱلرِّبَوٰاْۗ وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ﴾ [البقرة: 275]
وفي «مسند أحمد» : عن عبد الرحمن ابن عبد الله بن مسعود عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم قالَ: "لعن الله اكل الربا، وموكله، وشاهديه، وكاتبه"، قال: وقال: "ما ظهر في قوم الربا والزنا إلا احلُّوا بأنفسهم عقابَ الله عز وجل".(4/ 43 ت أحمد شاكر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95956کی تصدیق کریں
0     36
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات