السلام علیکم! والد نے میرے نام پر پچاس ہزار بینک میں رکھے، تو ان کے انتقال کے بعد وہ رقم والدہ نے مجھ سے یہ کہہ کر اپنے اکاونٹ میں رکھ لی کہ یہ تمہاری رقم ہے، ضرورت ہو تو لے لینا ، میں دے دوں گی ، کچھ عرصے میں ان کا بھی انتقال ہو گیا ، اب ان پیسوں پر بہن اور بھائی دعویٰ کر رہے ہیں کہ والدہ کے ہوں، اس لئے ہمیں بھی وہ رقم دو۔
صورتِ مسئولہ میں اگر والدمرحوم نے اپنی صحت والی زندگی میں مذکورپچاس ہزار روپے سائل کوباقاعدہ ملکیتاً دئیے ہوں، پھر والدہ نے صرف حفاظت کے لیے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرکے یہ کہا ہو کہ ’’یہ تمہاری رقم ہے، ضرورت ہو تو لے لینا‘‘، تو یہ رقم والدہ کی ملکیت نہیں ہوئی؛ بلکہ بدستور سائل ہی کی ملکیت رہی، لہٰذا والدہ کے انتقال کے بعد یہ رقم ان کے ترکہ میں شامل نہیں ہوگی اور بہن بھائی اس میں شرعی حصے کے حق دار نہیں ہوں گے۔
البتہ اگر والد نے رقم سائل کو مالک بنا کر نہ دی ہو، بلکہ صرف اس کے نام پر رکھنے کااعلان کرکے حقیقتاً ملکیت اپنی ہی رکھی ہو، تو والد کے انتقال کے بعد وہ رقم ان کے ترکہ میں شامل ہوگی اور تمام شرعی ورثاء اپنے حصوں کے مطابق اس میں حق دار ہوں گے۔
کما فی الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض وأن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب ولا يكون متصلا ولا مشغولا اھ (کتاب الھبۃ، الباب الاول، ج: 4، ص: 374، ناشر: ماجدیہ)
وفي الفتاوى الهندية: ويشترط أن يكون الموهوب مقسوما ومفرزا وقت القبض اھ (کتاب الھبۃ، الباب الاول، ج: 4، ص: 376، ناشر: ماجدیہ)
وفي التاترخانية : وأما شرائط صحتها فأنواع ،أما في الموهوب فهو أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض و أن يكون الموهوب مقسوما اذا كان ما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب و لا يكون متصلا ولا مشغولا بغير الموهوب (كتاب الهبة ، ج: ١٤، ص؛ ٤١٢،ناشر ؛ حقانية )
وفي الهندية : و لو وهب رجل شيأ لاولاده فى الصحة و أراد تفضيل البعض علی البعض (الى قوله)لا بأس به اذا لم يقصد به الاضرار , سوى بينهم , يعطى الابنة مثل ما يعطى للابن و عليه الفتوى۔(کتاب الھبۃ، الباب السادس فی الھبۃ للصغیر، ج: 4، ص: 391، ناشر: ماجدیہ)
وفی رد المحتار: وفي الأنقروي: ادعى بعض الورثة أن المورث وهبه شيئا معينا وقبضه في صحته وقالت البقية كان في المرض فالقول لهم، وإن أقاموا البينة فالبينة لمدعي الصحة،[باب من يجب قبول شهادته على القاضي، ج: 5، ص: 490، ناشر: سعید)
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2