کفر و موجب کفر

درود بھیجنے والے کو وقت ضائع نہ کریں کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
96317
| تاریخ :
2026-06-11
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

درود بھیجنے والے کو وقت ضائع نہ کریں کہنے کا حکم

1. ایک شخص کہتا ہے کہ درود بھیجنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں ،درود بھیجنا کہیں سے ثابت نہیں ہے،اور سورۂ احزاب کی آیت میں نہ ہی درود کا لفظ ہے اور نہ ہی بھیجنے کا۔
2. کہتا ہے کہ پُنر جنم/ تناسخ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو قران پاک سے سمجھا جا سکتا ہے. اور بطورِاستدلال ان آیات کا ذکر کرتا ہے جو حشر و نشر ،بعث بعد الموت کے عنوان پر روشنی ڈالتی ہیں ۔ایسے شخص پر کیا حکم ہے؟اہلِ سنت کا اس پر کیا موقف ہے؟جواب عنایت فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ درود فارسی زبان کا لفظ ہے اور عربی زبان میں اس کے لئے صلوۃ کا لفظ استعمال ہوتا ہے اور قران کریم میں سورۃ الاحزاب کی آیت” ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی “میں بندوں کے حق میں صلوۃ سے مراد درود ہی ہے۔لہذا سوال میں مذکور شخص کا درود کے ثبوت کے لئے قرآن اور سنت میں لفظِ درود تلاش کرنا خود اس کی جہالت کی دلیل ہے اور اگر درود شریف کی فضیلت اور ثبوت کا انکار ہٹ دھرمی کی بنیاد پر ہو تو یہ عقیدہ نہ صرف گمراہی پر مشتمل ہے بلکہ خروج عن الایمان کا بھی سبب ہے۔
جبکہ ”پُنرجنم” یا” تناسخ“ ( کہ ایک انسان مرنے کے بعد دنیا ہی میں دوسری جنم اور شکل میں آ جاتا ہے) کا عقیدہ درحقیقت مرنے کے بعد آخرت کی زندگی کا انکار ہے جو نصوصِ قطعیہ قرآن و احادیث کے مطابق ایک کفریہ عقیدہ ہے۔ لہٰذا اولاً تو سوال میں مذکور شخص کو حکمت کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ اس گمراہ کن عقائد سے توبہ تائب ہو جائے اور اگر وہ اپنے ان گمراہ عقائد سے توبہ تائب نہیں ہوتا بلکہ اس کی وجہ سے عام مسلمانوں کے عقائد خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ مسلمانوں کا عقیدہ محفوظ رہے اور کسی قسم کا فتنہ نہ پھیلے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: { إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا}" [الأحزاب الآیۃ56]
و في الدر المختار:(وهي فرض) عملا بالأمر في شعبان ثاني الهجرة (مرة واحدة) اتفاقا (في العمر) فلو بلغ في صلاته نابت عن الفرض نهر بحثا الخ
و فی الشامیۃ تحت(قوله عملا) مفعول لأجله لا تمييز: أي قلنا بفرضيتها لأجل العمل بالأمر القطعي الثبوت والدلالة، فهي فرض علما وعملا لا عملا فقط كالوتر. وأما ما قاله ابن جرير الطبري من أن الأمر للاستحباب، وادعى القاضي عياض الإجماع عليه فهو خلاف الإجماع كما ذكره الفاسي في شرح دلائل الخيرات الخ ((کتاب الصلوۃ فروع قرء فی الفارسیۃ ج:1 ص:515 ط: سعید۔کراتشی)۔
و فی تحفة الأحوذي: وفي بعض حواشي شرح العقائد اعلم أن التناسخ عند أهله هو رد الأرواح إلى الأبدان في هذا العالم لا في الآخرة إذ هم ينكرون الآخرة والجنة والنار ولذا كفروا انتهى قلت على بطلان التناسخ دلائل كثيرة واضحة في الكتاب والسنة منها قوله تعالى حتى إذا جاء أحدهم الموت قال رب ارجعون لعلي أعمل صالحا فيما تركت كلا إنها كلمة هو قائلها ومن ورائهم برزخ إلى يوم يبعثون» الخ (باب ما جاء فی ثواب الشھید ج:5 ص:222 ط: دار الکتب العلمیۃ۔بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96317کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 3
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’اگر میں اسکور کی اس حد تک نہیں پہنچا تو میں کافر‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات