کفر و موجب کفر

کسی ناول یا گیم کے کردار کا نام نبی کے نام پر رکھنے سے ایمان کا حکم

فتوی نمبر :
96393
| تاریخ :
2026-06-14
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

کسی ناول یا گیم کے کردار کا نام نبی کے نام پر رکھنے سے ایمان کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب! میرے چند سوالات ہیں جن کے بارے میں قرآن و سنت اور فقہِ اسلامی کی روشنی میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے: بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ Harry Potter میں موجود کردار Zacharias Smith کا نام حضرت زکریا علیہ السلام سے ماخوذ ہے، اور اس کردار یا اس کی بعض خصوصیات میں حضرت زکریا علیہ السلام کے قصے سے کچھ مماثلت یا علامتی اشارے (themes) پائے جاتے ہیں۔ اگر یہ بات درست ہو تو کیا اس سے اس کردار کا استعمال یا اس کہانی کا مطالعہ شرعاً ناجائز یا کفر کا باعث بن جاتا ہے؟ اگر کسی ناول، فلم یا ڈرامے میں کسی کردار کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کسی حد تک متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہو، یا اس میں صلیب (Cross) کی علامت یا اس سے متعلق بعض تصویری یا علامتی اشارے موجود ہوں، تو کیا ایسی چیز کو دیکھنا یا پڑھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ اگر کسی ویڈیو گیم میں اختیاری (Optional) طور پر ایسے Skins موجود ہوں جو فرشتوں یا گرے ہوئے فرشتوں (Fallen Angels) سے منسوب ہوں، تو کیا ان کا استعمال یا ایسی گیم کھیلنا شرعاً جائز ہے؟اگر کسی کہانی میں دوکرداروں کے باہمی تعلق کی بنیاد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت یحییٰ علیہ السلام (جنہیں عیسائی روایت میں Jesus اور John the Baptist کہا جاتا ہے) کے باہمی تعلق سے متاثر ہو، تو کیا ایسی کہانی کو پڑھنا یا دیکھنا شرعاً جائز ہے؟براہِ کرم ان سوالات کے جوابات قرآن و سنت، فقہِ اسلامی اور اکابر فقہاء کی تصریحات کی روشنی میں مرحمت فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی ناول، فلم، ڈرامے یا ویڈیو گیم کے کسی کردار کا نام کسی نبی علیہ السلام کے نام سے مشابہ ہو، یا اس کی تخلیق میں کسی مذہبی روایت یا کسی نبی کے واقعہ سے جزوی ادبی یا علامتی اثر لیا گیا ہو، اس سے وہ تخلیق شرعاً کفر قرار نہیں پاتی، جب تک اس میں انبیائے کرام علیہم السلام کی توہین یا شعائرِ اسلام کی تنقیص وغیرہ نہ پائی جاتی ہو ، البتہ اگر ان چیزوں میں کفریہ عقائد، باطل مذہبی نظریات، جادو، شرک، فحاشی، یا ایسے مناظر و افکار ہوں جو عقیدہ، دین یا اخلاق پر منفی اثر ڈالنے والے ہوں، تو ان سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
نیز ایک مسلمان کے لیے مناسب یہی ہے کہ وہ اپنا قیمتی وقت ایسے ناولوں، فلموں اور ویڈیو گیمز میں صرف کرنے کے بجائے قرآنِ کریم کی تلاوت، سیرتِ نبوی ﷺ، انبیائے کرام علیہم السلام کے مستند واقعات، اسلامی لٹریچر اور دیگر دینی و مفید علوم کے حصول میں صرف کرے، کیونکہ یہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، اور مشتبہ و غیر مفید ذرائعِ تفریح سے حتیٰ الامکان بچنا تقویٰ اور احتیاط کا تقاضا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال الله تعالي في التنزيل : ﴿وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡتَرِي لَهۡوَ ٱلۡحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٞ مُّهِينٞ﴾ [لقمان: 6]
وفي «تفسير القرطبي = الجامع لأحكام القرآن» : وإنما نزلت الآية في أحاديث قريش وتلهيهم بأمر الإسلام وخوضهم في الباطل. قال ابن عطية: فكان ترك ما يجب فعله وامتثال هذه المنكرات شراء لها، على حد قوله تعالى:" أولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى " [البقرة: 16]، اشتروا الكفر بالإيمان، أي استبدلوه منه واختاروه عليه.(14/ 52 ط دارالكتب المصرية، قاھرة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96393کی تصدیق کریں
0     48
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 3
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’اگر میں اسکور کی اس حد تک نہیں پہنچا تو میں کافر‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات