قرض

مسجد کی رقم سے قرض لینے کا حکم

فتوی نمبر :
96510
| تاریخ :
2026-06-17
معاملات / مالی معاوضات / قرض

مسجد کی رقم سے قرض لینے کا حکم

زید ایک مسجد میں امام ہے،مسجد کی انتظامیہ میں ایک صاحب اور امام مسجد (زید )بطور خزانچی ہیں دونوں مشورہ سے معاملات دیکھتے ہیں ،زید (امام مسجد)کو اپنی ضرورت کیلئے چار لاکھ پچاس ہزار روپے (450000)کی ضرورت پڑی ،اور وہ ان پیسوں کی واپسی پر قادر ہے اس طور کہ اس کے پاس ایک تولہ سونا کے کچھ اوپر سونا ہے ،لیکن چونکہ فی الحال سونے کی قیمت گر چکی ہے لہذا زید نے مسجد کے پیسوں سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے (450000)بطور قرض لے کر اپنی ضرورت پوری کی، اور کچھ مہینے انتظار کرنا چاہتا ہے کہ سونے کی بھاؤ اوپر ہوتے ہی سونا بیچ کر سارا قرضہ ادا کردے گا،اور مسجد کے دوسرے ساتھیوں کو زید اپنے اس عمل کے بارے میں بتا چکا ہے،اور اس رقم میں سے ایک لاکھ روپے(100000) دو دن میں واپس کر دئیے تھے ،اب باقی کل قرض تین لاکھ پچاس ہزار (350000) باقی ہے،اب آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ زید کا یہ عمل جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسجد کی رقم مسجد کی کمیٹی یا خزانچی وغیرہ کے پاس امانت ہوتی ہے، اور امانت میں اس طرح کا تصرف کرنا جائز نہیں،چنانچہ یہ رقم نہ کسی اور کو بطور قرض دی جاسکتی ہے اور نہ ہی کمیٹی کے لوگ خود بطور قرض لے سکتے ہے،اگر ایسا کر لیا تو یہ شرعاً خیانت شمار ہوگی ، لہذا صورت مسؤلہ میں مذکور امام مسجد کا انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر ازخود اس رقم سے قرض لیکر بعد میں انتظامیہ کو آگاہ کرنا جائز نہیں بلکہ اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوگئے ،لہذا اب اسے اپنے اس عمل پر توبہ واستغفار کرتے ہوئے جلد ازجلد اس رقم کو مسجد کی فنڈ میں واپس جمع کرانا اور آئندہ کے لئے اس عمل سے مکمل طور پر اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: قال العلامة ابن نجيم رحمه الله: أن القيم ليس له إقراض مال المسجد. قال في جامع الفصولين: ليس للمتولي إبداع مال الوقف والمسجد إلا ممن في عياله ولا إقراضه، فلو أقرضه ضمن ، وكذا المستقرض،اھ (كتاب الوقف،تصرفات الناظر في الوقف،ج: 5،ص: 259،مط: دار الکتاب الاسلامی)
و فی العقود الدریة: أن القيم ليس له إقراض مال المسجد قال في جامع الفصولين ليس للمتولي إيداع مال الوقف والمسجد إلا ممن في عياله ولا إقراضه فلو أقرضه ضمن وكذا المستقرض،اھ(كتاب الوقف،الباب الثالث في أحكام النظار،ج: 1،ص: 229،مط: دار المعرفة)
وفي الفتاوى الهندية: الوديعة لا تودع ولا تعار ولا تؤاجر ولا ترهن، وإن فعل شيئا منها ضمن،اھ (كتاب الوديعة،الباب الأول في تفسير الإيداع،ج: 4،ص: 338،مط: دار الفکر )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96510کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات