احکام وراثت

خاندان کے بڑوں کا اندازے سے میراث تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
96734
| تاریخ :
2026-06-23
معاملات / ترکات / احکام وراثت

خاندان کے بڑوں کا اندازے سے میراث تقسیم کرنا

سائل کے والد مرحوم (محمد یحیٰ جاگیرانی) کا انتقال 2023میں ہوا ہے، محمد جاگیرانی کے ورثاء درج ذیل ہیں، زوجہ(شہر بانو) فریدہ خاتون جو کہ مطلقہ ہے، اور اولاد میں تین بیٹے (آدم حسین، امیر حمزہ، محمد سمیع) اور ایک بیٹی (اسرٰی خاتون) ہیں، والد مرحوم کی ملکیت میں آٹھ(8) پلاٹ (800 فٹ، 1050فٹ، 2000فٹ، 2100فٹ، 1900فٹ، 2100فٹ، تین(3) دکانیں مع گھر کے، 2700فٹ) ایک رہائشی گھر، اور ایک آلٹو کار جس کی قیمت انتیس لاکھ(2900000) ہے، یہ کل ملکیت ہے جو کہ مرحوم نے ورثے میں چھوڑی ہےجو کہ اب مرحوم کے بھائیوں نے غصب کر رکھی ہیں، اور غیر شرعی اور اٹکل واندازے سے تقسیم کی ہے، لہذا اب مندرجہ بالا ملکیت ان ورثاء میں کس تناسب سے تقسیم کی جائے گی۔
دعوی بندہ : سائل کے چچاؤں نے غیر شرعی طور پر وراثت جاری کر کے باقی غصب کرلی ہے جو کہ اب ورثاء کے حوالے نہیں کی جارہی ہے، لہٰذا سائل دوبارہ شرعی طور پر وراثت جاری کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
نوٹ: چچا خادم حسین جاگیرانی کا قرض بمع خرچہ انتیس لاکھ (2900000) روپے ہے، ہمارا ایک پلاٹ جس کی قیمت ساٹھ لاکھ(6000000) تھی ، اس نے انتالیس لاکھ (3900000) میں ہم سے اٹھایا، جس میں سے سات لاکھ اسی ہزار (780000) موصول ہوئے ہیں اور بقیہ انتالیس سے ساٹھ لاکھ تک کا غصب کے طور پر انہوں نے لیا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائل کے چچاؤں نے اپنے مرحوم بھا ئی کی جائیداد پر ناحق قبضہ کر کے جائیداد کی غیر شرعی غیر منصفانہ تقسیم کرلی ہو، اور ایک چچا نے پلاٹ کی کم قیمت ادا کرکے باقی پر قبضہ کرلیا ہو، تو سائل کے چچا ؤں کا یہ عمل شرعاً ناجائز ہونے کے ساتھ ظلم اور غصب پر مبنی ہے، اسکی وجہ سے وہ سخت گنہگار ہو رہے ہیں ، لہذا ان پر لازم ہے کہ مرحوم کا ترکہ اور مرحوم کے دیگر ورثاء کا ترکہ حوالہ کرکے مواخذہ دنیوی و اخروی سے سبکدوشی کی فکر کریں، بصورت دیگر سائل اور والد مرحوم کے دیگر ورثاء اپنے حق کی وصولی کے لئے قانونی چارہ جوئی کے بھی مجاز ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح للبخاری: عن سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل : أنه «خاصمته أروى في حق زعمت أنه انتقصه لها إلى مروان فقال سعيد: أنا أنتقص من حقها شيئا أشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ‌من ‌أخذ ‌شبرا ‌من ‌الأرض ‌ظلما فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين»(رقم حدیث، 3198، ج4، ص 108)۔
وفی مشکاۃ المصابیح: وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌من ‌قطع ‌ميراث ‌وارثه ‌قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة» (رقم الحدیث، 3078، ج1، 926، ط: الامکتبۃ الاسلامی، بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96734کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات