کوئی شخص زبان سے کفریہ کلمات کہے اور وہ کہے کہ میں کافر ہو گیا ہوں اور اسے کلمے پڑھنے کا کہا جائے تو کلمہ پڑھنے سے انکار کر دے ۔ کیا وہ شخص دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے؟ اس شخص پر گواہ صرف ایک بندہ ہے کہ اگر وہ عورت ہو تو اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ رہنمائی فرمائیے۔
سائل نے مذکورہ شخص کے کہے گئے (کفریہ) کلمات اور اس کے سیاق و سباق کی پوری تفصیل ذکر نہیں کی تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر کوئی مسلمان بالقصد و ارادہ "میں کافر ہوگیا ہوں" جملہ کہہ کر کفر اختیار کرنے کا اقرار کرتا ہے، خواہ کہنے والا مرد ہو یا عورت،تو اس سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں اس کے ذمّہ تجدیدِ ایمان اور اگر شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح لازم ہوگا۔تاہم اگر کوئی مسلمان عورت کوئی کفریہ جملہ کہہ دے تو اس کی وجہ سے اس کے لیے کسی اور مرد سے نکاح کرنا جائز نہیں ہوتا،بلکہ اس پر تجدیدِ ایمان کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ ہی تجدید نکاح لازم ہوگا ۔
لما في تنقيح الفتاوي الحامدية: وفي العمادية مسلم قال أنا ملحد يكفر لأن الملحد كافر اهـ وفي الخانية أجمع أصحابنا على أن الردة تبطل عصمة النكاح وتقع الفرقة بينهما بنفس الردة اهـ وفي البزازية لو ارتد والعياذ بالله تعالى تحرم امرأته ويجدد النكاح بعد إسلامه ويعيد الحج اهـ. وفيها وارتداد أحدهما فسخ في الحال اهـ. فظهر بما نقلناه الجواب والله أعلم بالصواب.(1/199، دار المعرفة)
لما في الدر المختار مع رد المحتار:(شهدوا على مسلم بالردة وهو منكر لا يتعرض له) لا لتكذيب الشهود العدول بل (لأن إنكاره توبة ورجوع) يعني فيمتنع القتل فقط.(قوله لأن إنكاره توبة ورجوع) ظاهره ولو بدون إقرار بالشهادتين، وهو ظاهر قول المتون أول الباب … ثم رأيت في البيري على الأشباه قال: كون مجرد الإنكار توبة غير مراد بل ذلك مقيد بثلاثة قيود. قال في الذخيرة عن بشر بن الوليد: إذا جحد المرتد الردة وأقر بالتوحيد وبمعرفة رسول الله - عليه الصلاة والسلام - وبدين الإسلام فهذا منه توبة اهـ (4/246، دار الفکر)
لما في الدر المختار:وليس للمرتدة التزوج بغير زوجها به يفتى. (4/253، دار الفکر)
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1