احکام وراثت

نرینہ اولاد کی موجودگی میں بہن بھائیوں کو حصہ ملتا ہے؟

فتوی نمبر :
97710
| تاریخ :
2026-07-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

نرینہ اولاد کی موجودگی میں بہن بھائیوں کو حصہ ملتا ہے؟

السلام علیکم جناب! میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری والدہ کی وراثت کے بارے میں اسلامی نقطہ نگاہ اور شریعت کی رو سے کیا حکم ہے۔ ہم تین بھائی ہیں، تو مجھے بتائیں کہ جو میری والدہ نے وراثت، زمین یا جائیداد چھوڑی ہے، وہ ہم تینوں بھائیوں میں تقسیم ہوگی یا پھر میری والدہ کے بہن بھائیوں کی طرف بھی جائے گی؟ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ آپ مکمل طور پر والدہ کی وراثت کے حصہ دار نہیں ہیں، بلکہ آپ کی والدہ کے جو بھائی ہیں (میری والدہ کے ایک سگے اور نو سوتیلے بھائی ہیں، اور اسی طرح ایک سگی بہن اور دو سوتیلی بہنیں ہیں) ان کا بھی حصہ ہے۔ تو مجھے اس کے بارے میں گائیڈ کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کسی مرحوم یا مر حومہ کی نرینہ اولاد موجود ہو تو اسی صورت میں اس کے بہن بھائی وا رث نہیں بنتے،چنانچہ والدہ کا ترکہ سائل اور اس کے بھائیوں میں ہی تقسیم ہوگا ،لہذا مذکور شخص کا یہ کہنا کہ سائل کی والدہ کے بہن بھائی بھی وارث اور حصہ دار ہونگے ،احکامِ شرعیہ سے نا واقفیت پر مبنی ہے اس پر لازم ہے کہ بغیر علم شرعی مسائل میں پڑنے سے احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْۗ-لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِۚ۔(سورۃ النساء،آیت نمبر:11)
فی السراجی فی المیراث: وبنو الأعيانِ والعَلات كلهم يسقطون بالابن وابن الابن،وإن سفل، وبالأب بالاتفاق، (باب معرفۃ الفروض و مستحقیھا،ص:28،ط:بشریٰ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97710کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات