السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتیانِ کرام سے گزارش ہے کہ درج ذیل مسئلہ میں شرعی رہنمائی فرمائیں: ایک مسلمان، عالمِ دین (مولوی فاضل)، تقریباً تین سال تک قادیانی جماعت کے بعض مربیوں سے رابطے میں رہا۔ بعد ازاں ان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور آخرکار ربوہ جا کر قادیانی جماعت کے بیعت فارم پر اپنے دستخط بھی کر دیے، بعد میں اس کے بیعت فارم، تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر اسے بلیک میل کیا گیا۔ اس موقع پر اس شخص نے اپنے استاد کے سامنے حلفاً یہ بیان دیا کہ اس نے کبھی بھی مرزا غلام احمد قادیانی کو حق نہیں مانا، نہ اس کا اعتقاد اختیار کیا، بلکہ اس نے یہ تمام کام صرف دنیاوی غرض (ویزہ وغیرہ کے حصول کی امید) سے کیا تھا۔ اس نے قادیانیت سے براءت اور لعنت کا اظہار کیا، تجدیدِ ایمان کی، اور آئندہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا، اب دریافت طلب امور یہ ہیں: 1. کیا محض قادیانی بیعت فارم پر دستخط کرنے سے، جبکہ اس نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اس کا اعتقاد قادیانیت پر نہیں تھا، شرعاً ارتداد کا حکم ثابت ہوگا یا نہیں؟ 2. اگر اس فعل کی بنا پر ارتداد کا حکم ثابت ہوتا ہو، تو اس کی تجدیدِ ایمان کے بعد تجدیدِ نکاح بھی لازم ہوگی یا نہیں؟ بینوا تؤجروا۔
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ بیعت فارم کے مندرجات میں مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت یا قادیانیت کے کسی کفریہ عقیدے کو قبول کرنے کا واضح اقرار موجود تھا اور اس شخص نے ان مضامین کو سمجھتے ہوئے جان بوجھ کر اور اختیار سے بطورِ اقراردستخط کیے تھے تو یہ ارتداد کا موجب ہوگا۔لیکن اگر مذکور شخص کا یہ بیان واقعۃً درست ہو کہ اس نے قادیانی عقیدہ کو حق نہیں سمجھا اور فارم کے کفریہ مندرجات کو قبول کرنے کا قصد نہیں کیا تھا، تو اگرچہ محض دستخط کی بنا پر ارتداد کا حکم لگانے میں توقف کیا جائے گا، تاہم محض دنیاوی مفاد، مثلاً ویزا یا کسی دنیوی غرض کے حصول کے لیے قادیانی جماعت سے بیعت کا ظاہری اقرار کرنا اور ایسے فارم پر دستخط کرنا نہایت سنگین اور ناجائز فعل ہے، جس سے بہرحال توبہ و استغفار اور تجدیدِ ایمان لازم ہے۔اور اگر تحقیق کے بعد ارتداد ثابت ہوجائے تو تجدیدِ ایمان کے ساتھ تجدیدِ نکاح بھی لازم ہوگی۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1