کسی شخص نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی، جس میں لکھا تھا کہ اگر نبی کریم ﷺ واقعی نبی تھے تو وہ اتنی کم آبادی والے علاقے میں کیوں آئے؟ انہیں تو زیادہ آبادی والے علاقے میں آنا چاہیے تھا، اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد اس شخص نے انٹرنیٹ پر نبی کریم ﷺ اور اس وقت مکہ کی آبادی کے بارے میں سرچ کرنا شروع کر دی اور وہ نبی کریم ﷺ کے متعلق برے وسوسوں کا شکار ہو گیا، اسے خیال آیا کہ پتا نہیں آخرت ہے بھی یا نہیں، ساتھ ہی اس نے یہ بھی سوچا کہ میں دینِ اسلام پر چلتا ہوں، اگر آخرت ہوئی تو نجات ہو جائے گی، اس وقت اس شخص کے ذہن میں یہ خیال نہیں آیا کہ اس طرح سوچنا کفر بھی ہو سکتا ہے، بعد میں اسے یہ فکر ہونے لگی کہ کہیں اس سے کفر تو نہیں ہو گیا، اس نے اس سے توبہ بھی کر لی ہے، کیا ایسی صورتِ حال میں اس کے لیے تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح کرنا ضروری ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں محض کسی سوشل میڈیا کی پوسٹ پڑھنے سے پیدا ہونے والے بے اختیار وسوسے اور شکوک، جنہیں آدمی دل سے ناپسند کرتا ہو،تو محض ان کی بنا پر اس شخص پر ارتدادكاحكم نهيں لگے گا، لہٰذا مذکورہ شخص پر تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح لازم نہیں، البتہ اس شخص کوچاہیےکہ وہ غیر مستند سوشل میڈیا اعتراضات کواہمیت نہ دے اور دین سےمتعلق دل میں پیداہونے والے شبہات کے ازالے کے لیے مستند اہلِ علم سے رجوع کرے،جبکہ اس قسم کے وساوس اورشبہات پیداہونےپرفوراً"’’أعوذ باللّٰه من الشیطان الرجیم‘‘ (میں اللہ کی پناہ میں آتاہوں شیطان مردود سے) پڑھے، اور ’’آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَ رُسُلِه‘‘ (میں ایمان لایا اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام رسولوں پر) کہے، اور ان خیالات سے اپنی توجہ ہٹانے کی کوشش کیا کریں، اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ایمانیات میں پیدا ہونے والے شکوک کا علاج یہ بتایا کہ سورۂ حدید کی آیت نمبر 3 {هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ}بار بار پڑھی جائے۔
کمافي «صحيح البخاري» : قال أبو هريرة رضي الله عنه: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يأتي الشيطان أحدكم فيقول: من خلق كذا من خلق كذا حتى يقول: من خلق ربك؟ فإذا بلغه فليستعذ بالله ولينته.(ج ، 4 ص ، 123 ط سلطانیہ ، مصر)
وفي «سنن أبي داود» : سألت ابن عباس فقلت: ما شيء أجده في صدري قال: ما هو؟ قلت: والله ما أتكلم به. قال: فقال لي: أشيء من شك؟ قال وضحك قال: ما نجا أحد من ذلك، حتى أنزل الله تعالى {فإن كنت في شك مما أنزلنا إليك فاسأل الذين يقرءون الكتاب} الآية، قال: فقال لي: إذا وجدت في نفسك شيئا فقل {هو الأول والآخر والظاهر والباطن وهو بكل شيء عليم}.(ج ، 4 ص ، 490 ط مع عون المعبود ،المطبعۃ الانصاریۃ ،دھلی)
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1