کفر و موجب کفر

اللہ تعالی کے متعلق غلط خیالات آنے کا حکم

فتوی نمبر :
98440
| تاریخ :
2026-08-14
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

اللہ تعالی کے متعلق غلط خیالات آنے کا حکم

میرا نام شوا خان ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے ذہن میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کے بارے میں برے خیالات اور برے الفاظ آتے ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ یہ غلط ہے اور میں ان باتوں پر کبھی یقین نہیں کرتی۔ میں مسلمان ہوں، لیکن جب اللہ تعالیٰ کے بارے میں اس قسم کے برے خیالات آتے ہیں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اللہ تعالیٰ مجھے اسلام سے نکال رہے ہیں، جب میرے ساتھ یا کسی اور کے ساتھ کوئی بری بات پیش آتی ہے تو مجھے اللہ تعالیٰ کے بارے میں برے خیالات اور الفاظ آنے لگتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتی کہ یہ صرف وسوسہ ہے، بلکہ یہ بھی نہیں کہ میں حقیقتاً اللہ تعالیٰ کے بارے میں ایسا عقیدہ رکھتی ہوں، براہِ کرم میرے سوال کا جواب دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام سے نکال دیا تو کیا ہوگا؟ میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتی ہوں اور مجھے اللہ تعالیٰ کا خوف بھی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں برے خیالات اور ناپسندیدہ الفاظ کا بے اختیار ذہن میں آناجب بندہ ان پریقین نہ رکھتاہواورنہ ہی انہیں پسند کرتااور زبان سے جان بوجھ کر اظہار کرتاہو تو اس سے وہ دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، یہ محض وساوس ہیں جن کے دل میں بے اختیار آنے پر مؤاخذہ نہیں ہوتا ،بلکہ احادیث طیبہ میں صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی اس قسم کی شکایت پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «ذَاكَ صَرِيحُ الإِيمَانِ» یہ توعین ایمان کی علامت ہے(صحیح مسلم)۔
لہٰذاسائلہ ایسے خیالات آنے پر گھبرانے، اپنے ایمان کو بار بار جانچنے یا ان پر غور کرنے کے بجائے فوراً آمَنْتُ بِاللّٰهِ اور أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم پڑھےاور خیال کو نظرانداز کرکے اپنے معمول کے کام میں مشغول ہوجائےاور اپنے ایمان کو محفوظ سمجھتے ہوئے اطمینان رکھے ،بلاوجہ شک وشبہہ میں پڑنے سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي «صحيح مسلم» : عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « إن الله تجاوز لأمتي ما حدثت به أنفسها ما لم يتكلموا أو يعملوا به ».(1/ 81 دارالطباعة العامرة ،تركيا)
وفيه أيضا : عن أبي هريرة قال: جاء ناس من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فسألوه: إنا نجد في أنفسنا ما يتعاظم أحدنا أن يتكلم به، قال: وقد وجدتموه؟ قالوا: نعم، قال: ذاك صريح الإيمان . (83/1)۔
وفي «شرح النووي على مسلم» : وفى الحديث الآخر (لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال هذا خلق الله الخلق فمن خلق الله فمن وجد من ذلك شيئا فليقل آمنت بالله) وفي الرواية الأخرى (فليقل آمنت بالله ورسله) وفي الرواية الأخرى (يأتي الشيطان أحدكم فيقول من خلق كذا وكذا حتى يقول له من خلق ربك فإذا بلغ ذلك فليستعذ بالله ولينته) أما معاني الأحاديث وفقهها فقوله صلى الله عليه وسلم ذلك صريح الإيمان ومحض الإيمان معناه استعظامكم الكلام به هو صريح الإيمان فإن استعظام هذا وشدة الخوف منه ومن النطق به فضلا عن اعتقاده إنما يكون لمن استكمل الإيمان استكمالا محققا وانتفت عنه الريبة والشكوك واعلم أن الرواية الثانية وإن لم يكن فيها ذكر الاستعظام فهو مراد وهي مختصرة من الرواية الأولى ولهذا قدم مسلم رحمه الله الرواية الأولى وقيل معناه أن الشيطان إنما يوسوس لمن أيس من إغوائه فينكد عليه بالوسوسة لعجزه عن إغوائه وأما الكافر فإنه يأتيه من حيث شاء ولا يقتصر في حقه على الوسوسة بل يتلاعب به كيف أراد فعلى هذا معنى الحديث سبب الوسوسة محض الإيمان أو الوسوسة علامة محض الإيمان وهذا القول اختيار القاضي عياض وأما قوله ص فمن وجد ذلك فليقل آمنت بالله وفي الرواية الأخرى فليستعذ بالله ولينته فمعناه الإعراض عن هذا الخاطر الباطل والالتجاء إلى الله تعالى في إذهابه قال الإمام المازري رحمه الله ظاهر الحديث أنه صلى الله عليه وسلم أمرهم أن يدفعوا الخواطر بالإعراض عنها والرد لها من غير استدلال ولا نظر في إبطالها قال والذي يقال في هذا المعنى أن الخواطر على قسمين فأما التي ليست بمستقرة ولا اجتلبتها شبهة طرأت فهي التي تدفع بالإعراض عنها وعلى هذا يحمل الحديث وعلى مثلها ينطلق اسم الوسوسة فكأنه لما كان أمرا طارئا بغير أصل دفع بغير نظر فى دليل اذلا أصل له ينظر فيه وأما الخواطر المستقرة التي أوجبتها الشبهة فإنها لا تدفع إلا بالاستدلال والنظر في إبطالها والله أعلم وأما قوله صلى الله عليه وسلم فليستعذ بالله ولينته فمعناه إذا عرض له هذا الوسواس فليلجأ إلى الله تعالى في دفع شره عنه وليعرض عن الفكر في ذلك وليعلم أن هذا الخاطر من وسوسة الشيطان وهو إنما يسعى بالفساد والإغواء فليعرض عن الإصغاء إلى وسوسته وليبادر إلى قطعها بالاشتغال بغيرها والله أعلم(2/ 153)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98440کی تصدیق کریں
0     30
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 3
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’اگر میں اسکور کی اس حد تک نہیں پہنچا تو میں کافر‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات