احکام وراثت

یتیم نواسی کا نانا اور نانی کے ترکہ میں حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
98592
| تاریخ :
2026-08-19
معاملات / ترکات / احکام وراثت

یتیم نواسی کا نانا اور نانی کے ترکہ میں حصہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری ایک بہن حسن آرا کا انتقال 2019 میں ہوگیا تھا ،جس کے ورثاء میں شوہر(محمد ارشد) اور ایک بیٹی(زہرہ فاطمہ ) موجود ہے، جبکہ حسن آرا کے انتقال کے وقت اس کا والد( محمد معین الدین)حیات تھا،جس کا انتقال جون 2022 میں ہوا.اور حسن آرا کی والدہ اللہ کے فضل سے حیات ہیں. جب والدین کی زندگی میں بیٹی (حسن آرا ) کا انتقال ہوگیا تو کیا والدین کی جائیداد میں بہن حسن آرا ..یا.. اس کی بیٹی کا کوئی حصہ ہے. شرعی حکم کیا ہے. تحریر فرما دیجئے. شکریہ.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مرحوم کے جس بیٹے ،بیٹی کا انتقال اس کی زندگی میں ہو جائے اس کی اولاد دیگر قریبی ورثا (بیٹا، بیٹی) کی موجودگی میں مرحوم کے ترکے میں شرعاً حصہ دار نہیں بنتی ، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی بہن حسن آراء کا انتقال چونکہ مرحوم والد کی زندگی میں ہو گیا تھا،اس لئے اس بیٹی کی اولاد حقیقی بیٹوں اور بیٹیوں کی موجودگی میں نانا، نانی کے ترکے میں شرعاً حصہ دار نہیں، چنانچہ سائل کی بھانجی کے لیے نانا، نانی کی وراثت میں حصے کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہے، البتہ مرحوم کے بالغ ورثاء اگر اپنی مرضی و خوشی سے یتیم بھانجے اور بھانجیوں کو صلہ رحمی کے طور پر کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار حاصل ہے،جو یقینا ان کے لئے اجر و ثواب ہوگا،تاہم ایسا کرنا ان پر شرعا لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : وشروطہ : ثلاثۃ : موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديراالخ (کتاب الفرائض،ج:6،ص:758،ط: سعید)۔
و فی الہندیہ:وأما حجب الحرمان فنقول: ستة لا يحجبون أصلا، الأب والابن والزوج والأم والبنت والزوجة ومن عدا هؤلاء فالأقرب يحجب الأبعد كالابن يحجب أولاد الابن والأخ لأبوين يحجب الإخوة لأب ومن يدلي بشخص لا يرث معه إلا أولاد الأم.اھ(كتاب الفرائض ،الباب الرابع في الحجب ،ج :6،ص: 452،ط:ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98592کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات